سیول (جیوڈیسک) کے دستے کو ختم کیا جا رہا ہے، ٹیلی ویژن پر خطاب میں صدر نے بحری جہاز غرقاب ہونے پر قوم سے معافی مانگی ہے، صدر گن ہائے نے کہا کہ تحفظ اور بچاؤ کے کام کے لیے ایک نئی ایجنسی قائم کی جائے گی جبکہ تحقیقات کا کام پولیس کرے گی۔
اس حادثے پر فوری کارروائی نہ کرنے کی ذمہ داری میری بنتی ہے، جہاز کے کپتان اور عملے کے تین ارکان کے خلاف قتل کے الزامات لگائے گئے ہیں جبکہ عملے کے 11 ارکان پر غفلت برتنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ جہاز اچانک موڑنے کی وجہ سے الٹ کر ڈوب گیا، ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد جنوبی سیول کے ایک اسکول کے طلبہ اور اساتذہ تھے۔ 16 اپریل کو سیول نامی بحری جہاز شمال مغربی علاقے انچیون سے جنوبی سیاحتی جزیرے جیجو کی طرف جا رہا تھا کہ دو گھنٹے کے اندر اندر الٹ کر سمندر کی تہہ میں غرق ہوگیا۔