تاریخی شکست : کا نگر یس کا راہول کی جگہ پریانکا کو لانے پر غور

Congress

Congress

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی انتخابات میں شکست کے بعد کانگریس راہول گاندھی کی جگہ ان کی بہن پریا نکا گاندھی کو پارٹی کی سربراہی دینے پر غور کر رہی ہے ، دوسری طرف کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور راہول گاند ھی نے پارٹی عہدوں سے مستعفی ہونے کی پیشکش کی ہے۔

تاہم پارٹی کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی نے اسے مسترد کر دیا ہے ، کانگریس کی مرکزی قیادت کا اہم اجلاس نئی دہلی میں ہوا جس میں سبکدوش ہونے والے وزیراعظم من موہن سنگھ اور دیگر مرکزی رہنمائوں نے شرکت کی۔

اجلاس کی صدارت کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہول گاندھی نے کی، سونیا گاندھی اور نائب صدر راہول گاندھی کے استعفے کی پیشکش پر منموہن سنگھ نے سب سے پہلے اعتراض کیا اور کہا کہ یہ بحران کا حل نہیں ہے۔

مبصرین کے مطابق پریا نکا اپنی دادی اندرا گاندھی سے بہت مشا بہت رکھتی ہیں اور اس کے با عث وہ پا رٹی کو نئی زندگی دے سکتی ہیں، مبصرین نے یہ بھی کہا ہے کہ نریندر مودی جیسے سیاستدان کے سامنے راہو ل گاندھی انا ڑی ثابت ہوئے ہیں ، مو دی نے انھیں شہزادہ قر ار دیا تھا اور چیلنج کیا تھا کہ وہ حلقے کے 10 دیہات کے نام بتا دیں مگر راہول کے پاس ان کے اس چیلنج کا کوئی جواب نہیں تھا۔