سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ جموں کشمیر کے ضلع رمبان میں مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 17 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پونچ سے راجوری سیکٹر جاتے ہوئے ضلع رمبان میں جموں سری نگر ہائی وے پر ڈگ ڈول کے مقام پر مسافر بس ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر آ نے کے بعد گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے۔
امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔