قومی سلامتی کا اعلیٰ سطحی اجلاس ختم، ملک کو درپیش چیلنجز، سیکیورٹی پر غور

National Security, Meeting

National Security, Meeting

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس جاری ہے، اجلاس میں ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز، بھارت اور افغانستان میں انتخابات کے بعد کی صورتحال اور داخلی سیکیورٹی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے اعلیٰ سطح اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیر داخلہ چودھری نثارعلی خان، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل ظہیرالاسلام، ڈائریکٹرجنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل عامر ریاض شریک ہیں۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اجلاس میں دورہ افغانستان، سرحدی صورتحال اور نیٹو افواج کے انخلاء کے بعد کی صورتحال سے متعلق اُمور پر تفصیل سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں ممکنہ بیرونی چیلنجز کا جائزہ بھی لیا گیا اور ان سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات کو تسلی بخش قرار دیا گیا۔ ڈی جی ملٹری آپریشن نے ملکی سلامتی سے متعلق بریفنگ دی ۔ اجلاس میں افغانستان اور بھارت میں انتخابات کے بعد کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔