مطالبات تسلیم نہ ہونے پر ایپکا آج احتجاجی ریلی نکالے گی

Demonstrate

Demonstrate

لاہور (جیوڈیسک) اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کی طرف سے مطالبات تسلیم نہ کرنے پر ایپکا پنجاب آ ج سول سیکرٹریٹ سے پنجاب اسمبلی چوک تک احتجاجی ریلی نکا لے گی اور دھرنا بھی دیا جا ئے گا۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے حاجی محمد ارشاد چوہدری صوبائی صدر ایپکا پنجاب نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا نے سرکاری ملازمین کے لیے بے شمار مراعات اور اَپ گریڈیشن کا اعلان کیا ہے۔

لیکن حکومت پنجاب ابھی تک بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور مطالبات کے حل کے لیے کوئی لا ئحہ عمل وضع نہ کیا ہے لہٰذا ایپکا پنجاب کی کال پر آ ج پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں ریلیاں نکالی جائیں گی جس میں حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا جا ئے گا کہ سرکاری ملازمین کی ٹائم سکیل پروموشن کا اجرا، اَپ گریڈیشن، سکیل ریوائز کئے جائیں، انہوں نے کہا کہ مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا دیکر بھرپور احتجاج کیا جائیگا جو کہ مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔