بوسنیا، سربیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکتیں 44 ہو گئیں

Bosnia

Bosnia

بلغراد (جیوڈیسک) یورپی ممالک بوسنیا اور سربیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، ہلاکتوں کی تعداد 44 سے بڑھ گئی ہے۔ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے تاہم خراب موسم کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ دونوں ممالک میں 90 کی دہائی کی جنگ کے دوران بچھائی گئی ہزاروں بارودی سرنگیں بہہ کر دوسرے علاقوں میں پہنچ گئی ہیں۔ سربیا اور بوسنیا میں وسیع رقبہ زیر آب آ گیا ہے جبکہ مٹی کے تودے گرنے کے واقعات بھی پیش آئے ہیں، بارشوں اور سیلاب سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

سیلابی ریلوں کے ساتھ بلقان میں 1990ء کی دہائی کی جنگ میں بچھائی گئی ہزاروں بارودی سرنگیں زیادہ وسیع علاقے میں پہنچ گئی ہیں، ہتھیاروں سے متعلق انتباہی علامتیں بھی بہہ کر دوسرے علاقوں میں جا پہنچی ہیں، بلقان کے اس بدترین سیلاب کے نتیجے میں ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ سربیا میں آئندہ کئی روز تک سیلابی پانی کی سطح بلند رہ سکتی ہے۔