فوج کو اظہار یکجہتی کی کسی قرارداد کی ضرورت نہیں، روحیل اصغر

 Rohail Asghar

Rohail Asghar

کراچی (جیوڈیسک) مسلم لیگ( ن) کے رہنما شیخ روحیل اصغر نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کسی ایک جماعت کی نہیں ہے اور نہ ہی اسکو کسی اظہار یکجہتی کی قراردار کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی چینل کے خلاف درخواست وفاقی حکومت کے وزیر کے دستخط کے بعد بھیجی گئی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کسی سیاسی جماعت کا شہر نہیں ہے یہ پاکستان کا شہر ہے، تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ کراچی میں امن لائیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کی مشیر شرمیلا فاروقی نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری ہر مشکل وقت میں افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے، افواج پاکستان نے بہت قربانیاں دی ہیں، پنجاب اسمبلی میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے قرار دار منظور کی جانی چاہیے تھی۔

ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے کہا کہ ڈالر ضرور سستا ہوا ہے مگر عوام کو ریلیف نہیں ملا، پنجاب اسمبلی میں فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے قرار دار منظور نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، جماعت اسلامی کے رہنما نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی کے مسئلہ کا حل آزادانہ انتخابات ہیں، تحریک انصاف کی رہنما ناز بلوچ نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل کا کوئی مقصد ہوتا ہے مگر 4 مہینے گزرجانے کے باوجود ہماری درخواستوں پر عمل نہیں ہوا۔

کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ہم نے اگلے 8 سال کے لئے مختلف ممالک کے ساتھ بیرونی دورے طے کیے ہیں جس سے 4 سو ارب روپے پی سی بی کو ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدہ کے تحت 2015 میں آئی سی سی کا صدر پاکستان سے ہو گا ،پہلے بگ 3 تھے اب پاکستان بگ 5 کا حصہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق حکومت فیصلہ کے خلاف کل اپیل دائر کر رہی ہے۔