الیکشن کمشن کا عمران خان کے الزامات کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمشن نے سو فیصد سے زائد ٹرن آؤٹ کے عمران خان کے الزامات کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمشن نے ریٹرننگ افسروں سے رجسڑڈ اور کاسٹ کئے گئے ووٹوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

الیکشن کمشن نے عمران خان کے ان الزامات کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے جن میں انہوں نے کہا تھا کہ این اے 68 میں ایک پولنگ سٹیشن ایسا ہے جہاں رجسڑڈ ووٹ 1500 تھے لیکن وہاں 8 ہزار ووٹ کاسٹ کئے گئے۔ ترجمان کے مطابق الیکشن کمشن نے ریٹرننگ افسروں کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رجسڑڈ ووٹوں اور کاسٹ کئے گئے ووٹوں کا ریکارڈ بھجوایا جائے تا کہ حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

ترجمان الیکشن کمشن کا کہنا ہے کہ سو فیصد سے زائد ٹرن آؤٹ ممکن نہیں ہے۔ جتنے ووٹ کسی حلقے میں رجسڑڈ ہوتے ہیں اس حلقے میں اتنے ہی بیلٹ پیپر جاری ہوتے ہیں۔