قبرستانوں سے خار دار جھاڑیوں کی کٹائی، اطراف کی دیواروں سے وال چاکنگ کا خاتمہ کر کے رنگ و روغن کا کام انجام دیا جائے

کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے ضلع کورنگی کے تمام زونز کو ہدایت کی ہے کہ شب برات سے قبل قبرستانوں میں صفائی وستھرائی، خار دار جھاڑیوں کی کٹائی اور روشنی کے انتظامات کی بہتری کے حوالے سے انتظامات کو ہنگامی بنیادوں پر انجام دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل زون کے فوکل پرسن اسلم پرویز، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد ارشد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پارکس عبدالصمد اور دیگر موجود تھے۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے قبرستان میں شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کی جانب سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شب برات کے موقع پر زائرین کو قبرستانوں میں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کو ہنگامی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچا نے کے لئے تمام تر وسائل اور محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے تمام قبرستانوں میں شام کی اوقات میں مکھی مچھروں کے خاتمے کے لئے جراثیم کش ادویات کا اسپرے تواتر کے ساتھ انجام دینے کے احکامات دیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر عمران اسلم نے کہا کہ قبرستانوں کی آمد و رفت کے راستوں پر قائم تجاوزات کا فوری خاتمہ یقینی بنا یا جائے۔

اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ قبرستانوں کے اطراف دیواروں سے چاکنگ کا خاتمہ کرکے رنگ و روغن کیا جائے دورے کے موقع پر منتظمین قبرستان اور عیدگاہ کمیٹی کے عہدیداروں سے ملاقات کی اور اُن سے قبرستانوں میں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری انتظامات پر تبادلہ خیال کیا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے وفد کو یقین دلا تے ہوئے کہاکہ قبرستانوں میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری انتظامات منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ انجام دئے جائیں گے اس موقع پر منتظمین نے بلدیہ کورنگی کی جانب سے قبرستانوں میں جاری انتظامات کو سراہتے ہوئے بلدیہ کورنگی کا شکریہ ادا کیا۔

Imran Aslam Khan Inspection

Imran Aslam Khan Inspection