دلچسپ انگریزی

Pakistan

Pakistan

میری ہمیشہ سے ہی یہ کوشش رہی ہے کہ ایسے تعمیری کالم لکھوں جن سے لوگوں کو فائدہ حاصل ہو۔ میرے کالموں کے ذریعے زیادہ سے زیادہ علم لوگوں تک پہنچ سکے۔

پاکستان میں بہت سے افراد کو انگلش زبان سیکھنے کا بہت شوق ہے۔ جس کو دیکھتے ہوئے انگلش زبان کی کچھ دل چسپ باتیں یہاں پر لکھ رہاہوں۔ جن کو یاد کرنے سے کافی حدتک اپنی انگلش کو بہتر کیاجا سکتا ہے۔

1 ۔ انگلش زبان کے جس بھی لفظ کے شروع یا درمیان میں “q” ہوگا تو اْسکے بعد ہمیشہ “u” آئے گا۔

2۔ “Dreamt” انگلش میں وہ واحد ایسا لفظ ہے جو “mt” پر ختم ہوتا ہے اس کے علاوہ انگلش میں کوئی ایسا لفظ نہیں جو”mt”پر ختم ہو۔

3۔ “Underground” انگلش زبان میں واحد لفظ ہے جو “Und” سے شروع اور “Und” پر ہی ختم ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ انگلش میں کوئی ایسا لفظ نہیں جو”Und”سے شروع ہواور”Und”پر ختم ہو۔

4 ۔ پوری انگلش زبان میں صرف چار الفاظ ایسے ہیں جو “dous” پر ختم ہوتے ہیں۔

Tremendous, Horrendous, Stupendous, & Hazardous
5۔ آکسفورڈ ڈکشنری کے مطابق انگلش زبان کا سب سے بڑا لفظ۔!
“pneumonoultramicroscopicsilicovolcanoconiosis” یہ ہے جو کہ پھیپھڑے کی ایک بیماری کا نام ہے۔

6۔ “Therein” انگلش کا ایک ایسا لفظ ہے جس سے دس الفاظ نکل سکتے ہیں۔

The, There, He, In, Rein, Her, Here, Ere, There,in,
7۔ Key بورڈ پر صرف بائیں ہاتھ کی انگلیوں سے ٹائپ ہونے والا سب سے بڑا بامعنی لفظ “Stewardesses” ہے۔

8 ۔ ہم اپنی روزمرہ گفتگو میں (ok) کا لفظ بہت استعمال کرتے ہیں لیکن بہت سے افرادکواس کی تاریخ کے بارے میں معلوم نہیں ہو گا۔ کہ یہ کیوں بولا جاتا ہے۔ اِس کی تاریخ کچھ یوں ہے کہ ایک امریکی صدر “اینڈریو جیکسن” نے all correct کے غلط ہجے یعنی oll kurrect استعمال کرتے ہوئے اس کے ابتدائی حروف o.k کو پاپولر بنا دیا۔

English

English

9۔ بہت سے افراد کو انگریزی میں دنیا کے براعظموں کے نام یاد کرنے میں دشواری پیش آتی ہے۔ جن کو یاد کرنے کاایک آسان سا طریقہ یہ ہے۔ کہ اگر انگریزی میں لکھیں تو سوائے America , North اور South کے ہر براعظم کا نام جس انگریزی کے حرف سے شروع ہوتا ہے، اسی پر ختم ہوتا ہے۔

1۔ Asia۔۔۔2۔ Africa۔۔۔3۔ America۔۔۔4۔ Antarctica۔۔۔5۔ Europe۔۔۔6۔ Australia

10۔ “Typewriter” کا لفظ ہی وہ واحد بامعنی لفظ ہے جو Key بورڈ کی صرف پہلی قطار کے حروف کے اندر اندر ٹائپ کر سکتے ہیں۔

11 ۔ خدا حافظ کہنے کے لیے انگریزی کا لفظ “Good Bye” استعمال ہوتا ہے جس کی اصل “God be with you” ہے۔

12۔ انگریزی میں “Silver” اور “Orange” ہی دو ایسے الفاظ ہیں جن کا کوئی ہم قافیہ لفظ انگریزی میں موجود نہیں۔

13 ۔ انگریزی زبان میں صرف تین الفاظ ایسے ہیں جن میں دو “u” ایک ساتھ آتے ہیں Vacuum, Residuum, Continuum یہ انگلش سیکھنے کا ایسا آسان اور بہترین ذریعہ ہے جس سے طالب علم بوریت بھی محسوس نہیں کرتااور دلچسپ انداز سے انتہائی مفید باتی ںبھی سیکھ جاتا ہے۔

Malik Mohammad Jamshed Azam

Malik Mohammad Jamshed Azam

تحریر: ملک محمد جمشید اعظم