پنجاب اسمبلی: شہریوں کو قومی شناختی کارڈ کی مفت فراہمی کی قرارداد منظور

Punjab Assembly

Punjab Assembly

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی نے شہریوں کوقومی شناختی کارڈ مفت فراہم کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔ حکومتی رکن شمیلہ اسلم نے شناختی کارڈ کے اجرا، تجدید اور دیگر مرحلوں پر فیس وصول نہ کرنے کی قرارداد پیش کی جو اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود منظور کر لی گئی۔

پنجاب اسمبلی میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے اورنئے پے اسکیل کی قرارداد مسترد کر دی گئی۔