132 کے وی لائن میں خرابی: گوادر، پنجگور ، کیچ کو بجلی کی فراہمی بدستور معطل

Power

Power

گوادر (جیوڈیسک) بلوچستان میں بجلی کی 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن میں خرابی کے باعث گوادر، پنجگور اور کیچ کو بجلی کی فراہمی دوسر ے روز بھی معطل ہے۔ کیسکو حکام کے مطابق گذشتہ روز بارش کے باعث تمپ اورتربت کے درمیان 132 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن میں خرابی پیدا ہوگئی تھی۔

متاثرہ ٹرانسمیشن لائن سے مکران کے پانچ گرڈاسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی بند ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں گوادر، پنجگور اور کیچ کے اضلاع کو بجلی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہے۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ ہفتے بھی آندھی کے باعث تین ٹاور گرنے سے تینوں اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔