حیدرآباد: لطیف آباد میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، 2 فرار

Hyderabad

Hyderabad

حیدرآباد (جیوڈیسک) حیدرآباد کے لطیف آباد میں رات گئے پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور دو فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی حیدرآباد پیر فرید جان سرہندی کے مطابق لطیف آباد نمبر چھ میں ڈاکو میڈیکل اسٹور میں لوٹ مار کررہے تھے۔

اس دوران گشت پر مامور بی سیکشن تھانے کی ایس ایچ او رزاق کمانڈو نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دی، پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو عرفان بلوچ ہلاک ہو گیا جبکہ دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی کے مطابق اشتہاری ڈاکو کی ہلاکت پر ایس ایچ او رزاق کمانڈو کو بیس ہزار روپے بطور انعام دیئے جائیں گے۔