واجبات کی عدم ادائیگی پر پی ایس او نے پی آئی اے کو تیل کی فراہمی روک دی

PIA

PIA

کراچی (جیوڈیسک) سات ارب روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر پی ایس او نے پی آئی اے کو تیل کی فراہمی روک دی ہے، ایئرلائن ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل کی فراہمی روکے جانے کے بعد کراچی سے روانہ ہونے والی تمام پروازوں پر صرف یک طرفہ استعمال کا ایندھن لیا جارہا ہے۔ واپسی کے لیے فیول روانگی کے مقام سے طیارے میں بھرا جائے گا، پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ایس او کے ساتھ واجبات کی ادائیگی کا مسئلہ جلد حل کرلیا جائے گا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی غیرملکی ایرلائنوں کیلئے ہدایت جاری کی ہے کہ کراچی آنے سے پہلے کراچی یئرپورٹ پر تیل فراہم کرنے والی کمپنیوں سے ایندھن کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔