ایشوریا رائے ’’جذبہ‘‘ میں رومانس کے ساتھ دشمنوں سے لڑائی بھی کریں گی

Aishwarya Rai

Aishwarya Rai

لاہور (جیوڈیسک) ایشوریا رائے بچن نئی فلمی اننگز کھیلنے کے لیے پوری طرح سے تیار، منی رتنم کے بعد سنجے گپتا کی فلم ’’جذبہ ‘‘ بھی سائن کر لی ہے جس میں وہ رومانس کرنے کے ساتھ دشمنوں سے لڑتے ہوئے بھی دکھائی دینگی۔ سنجے گپتا کے مطابق اس فلم کی اسکریننگ 2015ء میں کینز فلم فیسٹیول میں ہو گی۔ پروڈیوسر ڈائریکٹر سنجے گپتا جو ’’کانٹے ‘‘ ، ’’پلان‘‘ ، ’’ آتش‘‘ اور ’’شوٹ ایٹ واڈلہ‘‘ جیسی ایکشن سپنس فلمیں بنا چکے ہیں اس مرتبہ ایشوریا رائے کو مرکزی کردار میں لے کر فل ایکشن تھرلر فلم بنانے جا رہے ہیں۔

ایشوریا رائے جو 2010 میں فلم ’’گزارش کے بعدکسی فلم میں نظر نہیں آئیں کو تین سال کے بعد تامل فلموں کے معروف ہدایتکار، رائٹر، پروڈیوسر منی رتنم نے سائن کیا جس کی عکسبندی بھی شروع ہو چکی ہے مگر اب سنجے گپتا نے اس حسینہ کو ایکشن رول میں لے لیا ہے جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ ایکشن سین عکسبند کروانے کے لیے باقاعدہ ٹریننگ لے رہی ہیں جب کہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ ’’دھوم ٹو‘‘ میں بعض ایکشن سین کے اسٹنٹ خود کر چکی ہیں، بس خود کو فٹ کرنے کے لیے چند ایکسائز کر رہی ہوں تا کہ بہتر انداز سے شوٹ کروا سکوں۔

سابق مس ورلڈ کا کہنا تھا کہ ’’گزارش‘‘ کے بعد بھی میرے پاس کافی اچھے پراجیکٹس کی آفرز تھیں، مگر بیتی کی پیدایش کے باعث یہ ممکن نہیں تھا جس پر ان سے معذرت کر لی۔ بچی کی پیدائش کے بعد وزن بڑھ جانے سے بھی شوبز سرگرمیوں سے دور رہنا پڑا ، اس کے باوجود پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز مجھ سے رابطے میں تھے۔