ضرورت پڑنے پر بری فوج، فضائیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی: آرمی چیف

General Raheel Sharif

General Raheel Sharif

سرگودھار (جیوڈیسک) اردن سے خریدے گئے ایف 16 طیاروں کو پاک فضائیہ کے فورتھ اسکواڈرن میں شامل کرنے کی پروقار تقریب سرگودھا ائیربیس میں ہوئی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر مارشل طاہر رفیق بٹ نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا استقبال کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا انہیں شہید کا بھائی ہونے پر فخر ہے، بری فوج اور پاک فضائیہ ہمیشہ عوام کی امنگوں پر پورا اتری ہے۔ ان کا بھی کہنا تھا فضائیہ کو جب اور جہاں ضرورت پڑی، وہاں موجود ہوں گے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا طیاروں کی فراہمی سے پاکستان اور اردن کے درمیان تعلقات مستحکم ہوں گے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنی قوت میں اضافے میں پر پاک فضائیہ کو مبارکباد دیتے پیش کرتے ہوئے کہا مشکل ترین اوقات میں پاک فضائیہ عوام کی امنگوں پر پوری اتری ہے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر مارشل طاہر رفیق بٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا طیاروں کی شمولیت سے بیرونی اور اندرونی چیلنجز سے بہتر طور پر نمٹ سکیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا تمام مشکلات کے باوجود ہر قسم کی بیرونی جارحیت کا مقابلہ کریں گے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر مارشل طاہر رفیق بٹ نے کہا ایف 16 طیارے دینے پر اردن کی فضائیہ کے شکر گزار ہیں۔ خریدے گئے ایف 16 طیارے اردن سے نہایت مناسب قیمت پر خریدے گئے ہیں۔ ان طیاروں کی خریداری کے لیے دونوں ممالک کی متعلقہ وزارتوں کے درمیان بات چیت ہوئی۔

طیاروں کی خریداری میں ائیر چیف کی کوششیں قابل ستائش ہیں پاک فضائیہ کے 19 ویں اسکواڈرن نے پروقار تقریب میں مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی۔ آرمی چیف نے اسکواڈرن فلیگ نئے کمانڈر کے حوالے کیا۔ تقریب میں طیاروں کی پرواز کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔