ووٹوں کی تصدیق پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے، بابر اعوان

Babar Awan

Babar Awan

لاہور (جیوڈیسک) سینیٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ سیٹ کسی بھی حلقے کی ہو یہ عوام کی سیٹ ہے اس میں ووٹوں کی تصدیق پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

بھارت میں بیاسی کروڑ ووٹوں کا الیکشن ہوا ہے اور ہم چند کروڑووٹ سے ہونے والے الیکشن سے ڈرتے ہیں کہ بائیومیٹرک سسٹم کے تحت پولنگ سے جمہوریت کو خطرہ لاحق ہو جائیگا۔

جیوٹی وی کے معاملے میں معافی ایسے نہیں مانگی جاتی کہ اگر میری کسی بات سے آپ کی دل آزاری ہوئی ہے تو مجھے معاف کر دیں یہ تو واضع معافی کی بات ہونی چاہیے۔

جو لوگ پاکستان کے میڈیا پر آ کر پاکستان کے شہدا غازیوں فوج کے خلاف بولتے ہیں وہ بھار ت میں جاکر را کے خلاف کوئی بات کرکے دکھا دیں میں ان کا استقبال کروں گا۔ بھارت میں گرم سر والا وزیراعظم آرہا ہے۔

وہ پاکستان کے خلاف پالیسی اپنا کر الیکشن جیتا ہے اورہمارا وزیراعظم اس کو ویلکم کر رہا ہے۔ عالمی ایجنڈا یہ ہے کہ عوام کو پاک فوج کے پیچھے سے ہٹادیا جائے اور جب تک عوام پاک فوج کے ساتھ ہیں عالمی ایجنڈہ پورا نہیں ہو سکتا۔

اراکین اسمبلی عدالتی سٹے آرڈر کی مدد سے فائدہ لے رہے ہیں پاکستان میں سٹے آرڈر ایک قانونی تقاضہ ہے لیکن اس کا غلط استعمال ہوتا ہے۔