مانسہرہ زیادتی کیس :ضلع کے مختلف علاقوں میں لوگوں کا احتجاج

Mansehra

Mansehra

مانسہرہ (جیوڈیسک) مانسہرہ میں طالبہ زیادتی کیس کے خلاف ضلع کے مختلف علاقوں میں لوگوں کا احتجاج جاری ہے ،واقعہ پر اب تک وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے متاثرہ خاندان سے رابطہ نہیں کیا ہے۔

مانسہرہ میں طالبہ کے ساتھ چلتی گاڑی میں زیادتی کے واقعے کے خلاف 7 روز سے احتجاج جاری ہے، واقعے پر صوبائی حکومت کی جانب سے اب تک کوئی ردعمل نہیں آیا ہے اور صوبائی حکام نے متاثرہ خاندان سے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔

مانسہرہ میں 7 روز قبل بارہویں جماعت کی طالبہ کو چلتی گاڑی میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔واقعے کے تینوں ملزمان 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں۔