گوجرانوالہ (جیوڈیسک) تین ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کرنیوالے سال بعد بھی ختم نہیں کر سکے سٹی صدر پیپلز پارٹی لالہ اسد اﷲ پاپا، سینئر نائب صدر سٹی طارق نوید لون، جنرل سیکرٹری حاجی بابر مہر، ملک عبدالباسط، خالد اسلام ڈار، مسرت جاوید خلجی، شیخ پرویز، جاوید اقبال انجم اور دیگر رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تین ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کرنے والے ایک سال میں بھی اسے ختم نہیں کر سکے۔
میاں برادران انتخابات میں لگائی گئی اپنی بڑھکوں کا کچھ خیال کریں اور عوام کو ریلیف دیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی حکومت کی طرف سے ابھی تک کوئی ٹھوس پالیسی سامنے نہیں آ سکی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب کبھی بھی جمہوریت کو خطرہ درپیش ہوا تو پیپلز پارٹی جمہوریت کا بھرپور تحفظ کرے گی۔