نیویارک (جیوڈیسک) امریکا کی بین الاقوامی جوتا ساز کمپنی نے مشہور گلوکارہ پیرس ہلٹن کے خلاف 20 لاکھ ڈالر ہرجانے کا دعوی کیا ہے۔
اینتے بی فٹ ویئر گروپ نے گلوکارہ پیرس ہلٹن پر 20 لاکھ ڈالر ہرجانے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلوکارہ نے ان کی کمپنی کی مصنوعات کی مشہوری کے لئے معاہدہ کیا لیکن سوشل میڈیا پر حریف فٹ ویئر کمپنی کی مصنوعات کی مشہوری کی۔
دوسری جانب گلوکارہ نے بھی کمپنی کے خلاف معاہدے کی رقم کے 10 لاکھ ڈالر ادا نہ کرنے کا مقدمہ درج کرایا ہے۔
واضح رہے کہ گلوکارہ پیرس ہلٹن اور اینتی بے فٹ ویئر گروپ کے درمیان 2007 میں مصنوعات کی مشہوری کے لئے ایک معاہدہ کیا تھا جو اس سال کے آخر میں ختم ہو گا۔