دہشتگرد سیکیورٹی اداروں اور عوام کے حوصلے پست کرنا چاہتے ہیں، الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

اسلام آباد (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ دہشتگرد ملک کے محافظوں کو دن دھاڑے نشانہ بنا کر سیکیورٹی اداروں اور پاکستانی عوام کے حوصلوں کو پست کرنا چاہتے ہیں۔ الطاف حسین نے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے ایک مرتبہ پھر اپنی مذموم کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے، وہ ملک کے محافظوں کو دن دھاڑے نشانہ بنا کر سیکورٹی اداروں اور پاکستانی عوام کے حوصلوں کو پست کرنا چاہتے ہیں لیکن پاکستانی عوام ماضی میں بھی اپنے ملک کے محافظوں کے ساتھ تھے اور آج بھی وہ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام دہشتگردانہ کارروائیوں سے خوف زدہ نہ ہوں، ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازشوں کو اپنے عزم سے ناکام بنا دیں۔

الطاف حسین نے کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹر کے قریب بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے دھماکے میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کے احکامات جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔