لاہور (جیوڈیسک) ترقیاتی فنڈز نہ ملنے پر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی کی، بل کی کاپیاں پھاڑ دیں، شور شرابے میں کئی بل اور ترامیم منظور کر لی گئیں۔
گذشتہ روز پنجاب اسمبلی اجلاس سے واک آوٴٹ کرنے والی اپوزیشن آج پورے دھڑلے اور تیاری کے ساتھ اسمبلی میں آئی۔
ترقیاتی فنڈ نہ ملنے کے خلاف ہنگامہ آرائی شروع کر دی، نعرے بازی کی، اسپیکر کے ڈائس کا گھیراوٴ کر لیا، مسودہ قانون کی کاپیاں پھاڑ کر ہوا میں اڑا دیں اور اسپیکر کے ڈائس کے سامنے دھرنا بھی دیا، اسی دھینگا مشتی میں حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ 2014 کا بل منظور کر لیا۔