قاہرہ: معزول صدر حسنی مبارک کو تین سال قید
Posted on May 21, 2014 By Majid Khan بین الاقوامی خبریں
Hosni Mubarak
قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کی ایک عدالت نے معزول صدر حسنی مبارک کو مالی خرد برد ثابت ہونے پر تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔
بدھ کو قاہرہ میں عدالت نے مبارک کے دو بیٹوں جمال اور اعلی کو بھی کرپشن کرنے پر چار سال قید کی سزا سنائی۔
تینوں پر الزامات تھے کہ انہوں نے ایک دہائی کے دوران سرکاری خزانے کے لاکھوں ڈالرز خرد برد کیے۔
یہ رقم صدارتی محلات کی تزئین و آرایش اور مرمت کے لیے مختص تھی، تاہم انہیں مبارک خاندان کی نجی رہائش گاہوں پر استعمال کیا گیا۔
عدالت نے تینوں باپ بیٹوں پر انتیس لاکھ ڈالرز جرمانہ عائد کرتے ہوئے انہیں ایک کروڑ 76 لاکھ ڈالرز قومی خزانے بھی واپس جمع کرانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com