اداروں کا ٹکراؤ ٹھیک نہیں وزیراعظم کردار ادا کریں، سراج الحق

Siraj Ul Haq

Siraj Ul Haq

نوشہرہ (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ اداروں کا ٹکراوٴ ٹھیک نہیں، وزیراعظم مداخلت کریں اور معاملے کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ نوشہرہ میں بات چیت کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ عدالتیں موجود ہیں، جیو نیوز کے معاملہ پر اب عدالت ہی فیصلہ کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کو مل بیٹھ کر ایک ضابطہ اخلاق بنانا چاہئے اور اس پر عمل کرنا چاہئے۔