ڈھاکا (جیوڈیسک) میچ فکسرز سے صرف کھلاڑی ہی نہیں بلکہ اس گھناؤنے کھیل کو روکنے کے لیے کام کرنے والا آئی سی سی کا اینٹی کرپشن بھی رابطے رکھتا ہے، بنگلہ دیشی ٹی وی نے نیا بھانڈا پھوڑ دیا۔
کرکٹ کی دنیا میں نیا تہلکہ مچ گیا، کھلاڑی ہی نہیں آئی سی سی بھی سٹے بازوں سے رابطے میں ہے۔ بنگلہ دیشی ٹی وی چینل نے نشر کی ہے ایک آڈیو ریکارڈنگ، جس میں بھارت سے تعلق رکھنے والا آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کا آفیسر ہے بھارتی بکیز سے۔
دونوں کے درمیان رابطے کی یہ آڈیو ریکارڈنگ حال ہی میں بنگلہ دیش میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران ریکارڈ کی گئی۔ پھر اینٹی کرپشن یونٹ کے اس آفیسر نے اسے اپنا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے اسے رہا کرنے کی سفارش کی تھی۔ پر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران دونوں کے درمیان ہوئی دوبارہ بات چیت جسے ریکارڈ کر لیا گیا۔
ریکارڈنگ میں اینٹی کرپشن یونٹ کا آفیسر بھارتی بکی کو مشورہ دے رہا ہے، تمہارے لیے بہتر ہو گا کہ تم فورا بنگلہ دیش چھوڑ دو، تمہارا چہرا شناخت ہو چکا ہے اور تمہیں آسانی سے پہچان کر دھرا جاسکتا ہے اور میرے لیے ہو گا مشکل تمہیں دوبارہ چھڑانا۔