اسلام آباد (جیوڈیسک) پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے میوزیکل چیئرچلانے والوں کو آج واضح پیغام دے دیا۔ چیئرمین کا عہدہ انہوں نے شوق سے نہیں مشن پورا کرنے کے لئے قبول کیا بحالی کے فیصلے کے بعد نجم سیٹھی سپریم کورٹ سے باہر آئے تو صحافیوں کے تندوتیز سوالوں کا سامنا کرنا پڑا۔
پہلا سوال میوزیکل چیئر سے متعلق تھا جس پر پی سی بی چیئرمین نے کہاکہ اب یہ کھیل ختم ہو جائے گا۔ نجم سیٹھی نے کرکٹ بورڈ کی سربراہی کو اپنے لیے مشن قرار دیا اورکہا پی سی بی کے آئین کی تیاری اور الیکشن کے بعد وہ خود عہدہ چھورڈیں گے۔
اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کے جواب میں نجم سیٹھی نے کہا کہ کسی کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لائے خالی الزامات نہ لگائیں۔