شہر کی تمام شاہراہوں سے غیر قانی ہوڈنگز اُتار نے اور نادہندہ اشتہاری کمپنیز کو بلیک لسٹ قرار دیا جائے

Karachi

Karachi

کراچی: سنیئر ڈائریکٹر لوکل ٹیکس کے ایم سے عبدالرشد خان نے افسران وعملے پر زو دیا ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے محکمہ کی ریکوری کو بڑھائیں ،ٹیکس نیٹ ورک کو بہتر بنا نے کے ساتھ غیر قانونی سائن بورڈ اور ہوڈنگز کو فوری ہٹا یا دیا جائے یہ بات انہوں نے محکمہ لوکل ٹیکس میں ریکوری مہم کو تیز کرنے کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی رئوف اختر فاروقی کی خصوصی ہدایت پر محکمہ لوکل ٹیکس کے ڈائریکٹرز ،ڈپٹی ڈائریکٹرز اور ایریا انسپکٹرز کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سنیئر ڈائریکٹر لوکل ٹیکس عبدالراشد خان نے افسران و عملے کو ہدایت کی کہ بلا تفریق شہر سے غیر قانونی طور پر لگائے گئے سائن بورڈ اور پول سائن ہٹا دیئے جائیں اور جو ایڈورٹائزر ٹیکس ادا نہیں کررہے اُن کے ہوڈنگز کاٹ دیئے جائیں اور نادہندہ ایڈورٹائزر زکو بلیک لسٹ قرار دیا جائے عبدالراشد خان نے ریکوری مہم کے دوران بہتر کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و ملازمین کی تعریف کی اور افسران و ملازمین سے کہاکہ وہ ادارے کی ریکوری میں اضافے کے لئے محنت اور ایمانداری کے ساتھ فرائض انجام دیں اور ادارے کی ساکھ کو بہتر بنائیں۔