اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف دورہ کوئٹہ طبیعت کی ناسازی کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔
وزیراعظم نے دورے کے دوران وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالما لک بلوچ، وزراء و اراکین اسمبلی کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقا تیں کرنا تھیں جبکہ گورنر ہاؤس میں ہائیر ایجوکیشن کے تحت تقر یب میں یو نیو رسٹیز کے مستحق طلباء و طالبات میں فیسں کے چیک بھی تقسیم کرنا تھے، تاہم وزیر اعظم کے دورہ کی منسوخی کے بعد وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ان کی جگہ نمائندگی کرینگے۔
اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ایئرپورٹ روڈ، زرغون روڈ سمیت شہر کے مختلف مقامات پر پولیس اور اور ایف سی کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔