بلوچستان: تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

Turbat

Turbat

تربت (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق تربت کے علاقے دشت چوٹ میں نامعلوم مسلح ا فر اد نے عبدالحمید نامی شخص کے گھر پر حملہ کیا اور آتشیں اسلحہ سے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ملزمان فرار ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر لیویز حکام موقع پر پہنچ گئے۔