ڈی آئی خان سے چینی سیاح کا اغوا، غفلت پر چیک پوسٹ اہلکارمعطل

DI Khan

DI Khan

ڈیرہ اسماعیل خان (جیوڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں اغوا ہونے والے چینی سیاح کے تحفظ میں غفلت برتنے پر کھتی چیک پوسٹ کے اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں دو روز قبل درابن روڈ پر چینی سیاح کو دہشت گردوں نے اغواء کر لیا تھا جس کے بعد درابن روڈ پر قائم کھتی چیک پوسٹ کے اہل کاروں کو سیاح کے تحفظ میں غفلت برتنے اور واقعہ کی بروقت اطلاع نہ دینے پرمعطل کر دیا گیا ہے۔ چینی سیاح کو تاحال بازیاب نہیں کرایا جا سکا۔