ججز تقرر کمیٹی: سردار رضا خان کو وفاقی شرعی عدالت کا چیف جسٹس بنانے کی منظوری

Federal Shariat Court

Federal Shariat Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرر کی پارلیمانی کمیٹی نے سردار رضا خان کو وفاقی شرعی عدالت کا چیف جسٹس بنانے اور سندھ ہائیکورٹ میں 4 ایڈیشنل ججز کے تقرر کی منظوری دے دی۔

سینیٹر رفیق رجوانہ کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا، کمیٹی نے جسٹس سردار رضا خان کو وفاقی شرعی عدالت کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری دی۔

اجلاس میں عامر رضا نقوی، محمد اقبال کلہوڑو، سعید الدین ناصر اور شہاب سرکی کو سندھ ہائی کورٹ کا ایڈیشنل جج بنانے کی بھی منظوری دی گئی۔