کسی بھی صحافی پر بار کونسل میں داخلے پر پابندی کی مذمت کرتے ہیں، اکرام چوہدری

Ikram Chaudhry

Ikram Chaudhry

اسلام آباد (جیوڈیسک) وکیل رہنما اکرام چوہدری نے کسی بھی بار کونسل میں کسی بھی صحافی کے داخلے کو روکنے کے اقدام کی سخت مذمت کی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وکیل رہنما اکرام چودھری نے کہا کہ کسی بھی صحافی پر کسی بھی بار کونسل میں داخلے پر پابندی نہیں ہونی چاہئے، ایسا اقدام صحافیوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔