کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا، پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران پیش آیا۔
فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں نعمان مسجد کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس میں 30 سالہ شیخ محمد طارق جاں بحق ہوگیا، مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔
مقتول گزشتہ روز ہی دبئی سے کراچی آیا تھا، لواحقین اسپتال پہنچے تو رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے، ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ واقعہ ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران پیش آیا۔