کراچی: لیاری میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزمان ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان مارے گئے۔ پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے چیل چوک کے قریب اسنیپ چیکنگ کے دوران ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے ملزمان کو روکنے کا اشارہ کیا تو انھوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں مبینہ ملزمان مارے گئے، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے، ہلاک ملزمان کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔