نارروال کے حلقہ پی پی 136 میں ضمنی انتخاب آج ہو گا

Narowal

Narowal

نارروال (جیوڈیسک) نارروال کے حلقہ پی پی 136 میں ضمنی انتخاب آج ہوگا، پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی، ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے شجاعت علی خان اور پاکستان تحریک انصاف کے وکیل منج کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے، حلقے میں پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 123 ہے۔

جن میں سے 9 کو انتہائی حساس قرار دیا گیاہے، حلقے میں کل ووٹرز کی تعد اد 1لاکھ 59 ہزار 584 ہے، 11 مئی 2013 کے انتخابات میں دھاندلی ثابت ہونے پر الیکشن ٹربیونل لاہور نے اس حلقے کے انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔