سندھ :ٹیکنوکریٹس سینیٹ نشست کیلئے پیپلزپارٹی کے تاج حیدر کے کاغذات جمع

Taj Haider

Taj Haider

کراچی (جیوڈیسک) سندھ میں سینیٹ کی ٹیکنوکریٹس کی خالی نشست کیلئے پیپلزپارٹی کے امیدوار تاج حیدر نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے۔ الیکشن کمیشن سندھ سینیٹ میں ٹیکنوکریٹس کی خالی نشست پر پیپلزپارٹی کے امیدوار تاج حیدر نے اپنے کاغذات جمع کرائے۔

ان کے ہمراہ مشیر خزانہ سندھ سید مراد علی شاہ بھی تھے۔ جوائنٹ الیکشن کمشنر محمد نجیب نے کاغذات وصول کئے۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاکل آخری دن ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشیرخزانہ مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاق نے صوبوں کے حصے میں 200ارب روپے کی کٹوتی کردی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبائی بجٹ کی تیاری جاری ہے، نیا ٹیکس لگانے کا فیصلہ نہیں ہوا اور سندھ کے بجٹ کیلئے ابھی تاریخ کا تعین نہیں ہوا۔ سینیٹ کے امیدوار تاج حیدر نے کہا کہ وفاق نے اشرافیہ کو 452 ارب روپے کا فائدہ پہنچایا ،وفاقی حکومت ایس آر او پر چل رہی ہے۔