گجرات کی خبریں 21/5/2014

یونیورسٹی آف گجرات کے زیر اہتمام ایم اے ایم ایس سی اور ایم کام پارٹ I اور II کے سالانہ امتحانات 2014 کاآغاز بروز منگل مورخہ 3 جون 2014 سے ہو گا

گجرات (جی پی آئی) یونیورسٹی آف گجرات کے زیر اہتمام ایم اے ایم ایس سی اور ایم کام پارٹ I اور II کے سالانہ امتحانات 2014 کاآغاز بروز منگل مورخہ 3 جون 2014 سے ہو گا ۔ کنٹرولر امتحانات جامعہ گجرات کے مطابق اس سلسلہ میں تمام امیدواروں کو رولنمبر سلپس جاری کر دی گئی ہیں ۔ اگر کسی امیدوار کو رولنمبر سلپ نہ ملی ہو یا اس سلسلہ میں کسی اور مشکل کا سامنا ہو تو وہ بروز جمعة المبارک مورخہ30 مئی 2014 تک کنٹرولر امتحانات جامعہ گجرات حافظ حیات کیمپس گجرات کے دفتر میں رابطہ کر سکتا ہے ۔ ٹیلی فون پر رابطہ کے لیے نمبر 053-3643281 ہے ۔ سالانہ امتحانات 2014 کے لیے ڈیٹ شیٹ جامعہ گجرات کی ویب سائٹwww.uog.edu.pk/date-sheet.html پر بھی دستیاب ہے ۔ جامعہ گجرات کے زیر اہتمام ایم اے ایم ایس سی اور ایم کام پارٹ I اور II سالانہ امتحانات 2014 کے لیے مختلف شہروں میں کل بارہ امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نیا ٹیکنالوجی کی بدولت سمٹ کر ایک گلوبل ویلج بن چکی ہے ، پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین

گجرات (جی پی آئی)دنیا ٹیکنالوجی کی بدولت سمٹ کر ایک گلوبل ویلج بن چکی ہے ۔ موجودہ ترقی یافتہ دنیا میں اداروں کے مابین شراکتی مفاہمتی یاداشتیں اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔ جامعہ گجرات نے اپنے مختصر عرصہ قیام میں طلباء و طالبات کو جدید خطوط پر استوار معیاری تعلیم مہیا کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں انہی اقدامات کی بدولت جامعہ گجرات ایک ورلڈ کلاس یونیورسٹی بننے کی انتہائی اہم منزل کی جانب تیزی سے رواں دواں ہے ۔ مجھے قوی امید ہے کہ ‘پیور پُش’ کے تعاون سے موبائل کمپیوٹر پروگرامنگ کی ترقی و ترویج کے لیے جامعہ گجرات میں قائم کیا جانے والا انکوبیشن سنٹر طلباء و طالبات کی مہارتوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کریگا۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے موبائل ٹیکنالوجی کے ادارے ”پیورپُش” پرائیوٹ لمیٹڈ اور یونیورسٹی آف گجرات کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پیور پش کے چیف ایگزیکٹو خالد خاں نے کہا کہ موبائل فون دور حاضر کی ایک اہم ٹیکنالوجی بن چکی ہے اور مستقبل میں اس ٹیکنالوجی کے زندگی کے ہر شعبہ میں دور رس اثرات روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔ پاکستان کی ترقی میں صنعتی اداروں اور تعلیمی اداروں کا اشتراک ایک اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔ موبائل فون ٹیکنالوجی کے فروغ سے ہم پاکستان کے کئی ایک سماجی مسائل کو حل کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ موبائل ٹیکنالوجی کے فروغ سے ہماری تجارت، کاروبار میں پیش رفت تیز ہو رہی ہے ۔ جامعہ کے طلباء و طالبات کے لیے رسمی تعلیم کے ساتھ ساتھ انہیں اعلیٰ اور جدید فنی مہارتوں سے دوران تعلیم ہی آشنا کرنا بہت ضروری ہے ۔ تاکہ وہ زندگی کے عملی میدانوں میں کامیابی سے کام کر سکیں۔ ڈائریکٹرORIC ڈاکٹر مدثر اقبال نے کہا کہ جامعہ گجرات میں پیورپش کے اشتراک سے انکوبیشن سنٹر کا قیام نہ صرف کمپیوٹر سائنسز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے طلباء و طالبات کے لیے مفیدثابت ہو گا بلکہ دوسرے شعبوں کے طلباء و طالبات میں اس سنٹر کے قیام سے مستفید ہونگے۔ دور حاضر میں جو قوم نت نئی ٹیکنالوجی کو پیدا کرنے میں جتنا زیادہ ہاتھ بٹائے گی اتنا ہی وہ اس کے مالی فوائد سے بھی مستفید ہو گی ۔ جامعہ گجرات میں موبائل فون ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے پیور پش کے تعاون سے انکوبیشن سنٹر کے قیام کے لیے مفاہمتی یاداشت پر پیور پُش کی جانب سے خالد خاں اور جامعہ گجرات کی جانب سے ڈاکٹر مدثر اقبال نے دستخط کیے۔ اس تقریب میں جامعہ گجرات کی انتظامیہ کے اعلیٰ اراکین، اساتذہ اور طلباء و طالبات کے نمائندگان نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان اور انڈونیشیا کے تجارتی تعلقات میں ا ضافہ چاہتے ہیں اور میری پہلی ترجیح ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان PTAپر دستخط ہوں، برہان محمد

گجرات (جی پی آئی)انڈونیشیا کے سفیر برہان محمد نے کہا ہے کہ ہم پاکستان اور انڈونیشیا کے تجارتی تعلقات میں ا ضافہ چاہتے ہیں اور میری پہلی ترجیح ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان PTAپر دستخط ہوں لیکن ابھی تک PTAپر کام نہیں ہوسکا FTAپاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اگلے سال معاہدہ ہوگا اور مزید تجارتی تعلقات میں اضافہ ہوگا پاکستانی کینو زیرو ٹیرف پر انڈونیشیا میں ایکسپورٹ ہوسکتا ہے پاکستانی کمیونٹی انڈونیشیا کی مارکیٹ کا وزٹ کرے گجرات چیمبر اپنا وفد تیار کرے اور انڈونیشیا کا وزٹ کرے اس کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا ان خیالات کااظہار انہوں نے گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر صدر طارق بلال ملک، سابق صدر حاجی محمد الیاس، سینئر نائب صدر آصف رضا نقوی، ندیم احمد سندھو، چیئرمین فارن افیئر اسٹینڈنگ کمیٹی مرزا محمد وقاص اور ناصر جاوید بٹ، علی اکرم فاروقی نے بھی اپنے خیالات کاظہار کیا انڈونیشیا کے سفیر نے کہا کہ انڈونیشیا میں فین ،فرنیچرز، سرامکس ،رائس اور پاکستانی فروٹ کی ایکسپورٹ کے بہترین مواقع موجود ہیں اس سال جکارتہ میں سنگل کنٹری ایکسپو کروانا چاہتے ہیں پاکستانی ایمبیسی انڈونیشیا اور لاہور چیمبر کے ساتھ مل کر ایکسپو لگایا جائے گا اس میں گجرات چیمبر کو بھی شامل ہونا چاہیے اس سال ہمارے ملک کے صدر کے الیکشن بھی ہیں انہوں نے کہا کہ الیکٹرک فین کیلئے انڈونیشیا کی بہت بڑی مارکیٹ موجود ہے اور انڈونیشیا کی مارکیٹ ملائشیا کے مقابلہ میں بڑی ہے ہم چاول بھی ایکسپورٹ کرنا چاہتے ہیں جو کہ ہم ویت نام اور تھائی لینڈ سے منگوا رہے ہیں ہمارے صدر نے مجھے چاول انڈونیشیا بھجوانے کا ٹاسک دیا تھا جب وہ 2012میں پاکستان آئے تھے انہوں نے گجرات چیمبر کے صدر طارق بلال ملک کو دعوت دی کہ وہ انڈونیشیا کیلئے تجارتی وفد تیار کریں صدر گجرات چیمبر طار ق بلال ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ گجرات چیمبر میں آنے والے مختلف ممالک کے سفیروں سے گجرات کی مصنوعات کو بے حد فروغ حاصل ہورہا ہے اور ہماری مصنوعات فین ،فرنیچر ،سرامکس ،پی وی سی پائپ دنیا بھر میں متعارف ہورہی ہیں خصوصاً رائس، فروٹ،فین ،پی وی سی پائپ ،فرنیچر کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہورہا ہے انہوںنے کہا کہ ہم انڈونیشیا کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بڑھانا چاہتے ہیں پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان فری ٹریڈ معاہدہ 2013 ،تیس اگست کو ہوا تھا اس پر عمل ہونا چاہیے انڈونیشیا اور پاکستان مسلم برادر ملک ہیں انہو ںنے کہا کہ ہماری حکومت پاکستان سرمایہ کاری کیلئے اقدامات کررہی ہے سابق صدر گجرات چیمبر حاجی محمد الیاس آف جی ایف سی فین نے کہا کہ ہم انڈونیشیا میں پنکھے ایکسپورٹ کرنا چاہتے ہیں اور پنکھوں کی سپورٹ کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں اور انڈونیشیا میں ہونے والی صنعتی نمائش ٹریڈ افیئر میں بھی ہمیں شامل کیا جائے تاکہ میں جی ایف سی فین کو بھی انڈونیشیا کی مارکیٹ میں متعارف کروا سکوں کیونکہ ہمارے پنکھے درجنوں ممالک میں ایکسپورٹ ہورہے ہیں اور انڈونیشیا کی مارکیٹ ہمارے لیے زبردست ثابت ہوسکتی ہے اس کیلئے ہماری رہنمائی کی جائے۔انشاء اللہ ہم انڈونیشیا میں جی ایف سی فین ضرور ایکسپورٹ کرینگے ندیم احمد سندھو نے کہا کہ میں اپنی فیکٹری کی مصنوعات انڈونیشیا سے امپورٹ کررہا ہوں ندیم احمد چیمہ ،مہر ثاقب اسحاق، چوہدری لیاقت علی چاڑ، راجہ طاہر شیر، میاں اکمل، علی اکرم فاروقی،سلیم طاہر، قمر بشیر، چوہدری عبدالرحمن، ناصر جاوید، چوہدری سعیدالرحمن، میاں احسان الٰہی، عبدالرحمن، اسد بھٹی، نعمان اسلم گوندل، مرزا وقاص، شیخ ابرار سعید، سفران ناظر، سعید بٹ بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کستان کو کمزور کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں موجودہ کیفیت پاکستان کی نقصان دہ ہے مختلف لوگ بیانات دے کر اداروں میں جنگ کو بڑھا رہے ہیں۔ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر

گجرات (جی پی آئی) جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں موجودہ کیفیت پاکستان کی نقصان دہ ہے مختلف لوگ بیانات دے کر اداروں میں جنگ کو بڑھا رہے ہیں اداروں کی جنگ کو بڑھنے سے روکا جائے اور خطرہ نظر آرہا ہے ایسا نہ ہوکہ جمہوریت بھی تباہ ہوجائے ہمارے پڑوسیوں ممالک سے اچھے تعلقات ہونے چاہییں حکمران ہندوستان سے تعلق بڑھا رہے تھے جبکہ دوسری طرف ہندوستان ہمارا پانی بند کرکے قحط سالی کا بم ہم پر گڑا رہا ہے اور کئی سالوں سے وہ اس پر عمل کررہا ہے ملک کی قیادت کو خوداری کا مظاہرہ کرنا ہوگا ہندوستان میں آنے والی نئی حکومت سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے پاکستان ایٹمی قوت ہے اور ہمارے پاس اسلام اور ایمان کی طاقت ہے جو کہ ایٹم بم سے بھی زیادہ خطرناک ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گجرات پریس کلب میں کیا اس موقع پر محفوظ مشہدی ایم پی اے ، سردار محمد خاں لغاری، آغاز سید ذوالفقار علی، نذیر احمد اویسی، عاشق حسین شاہ بخاری صوبائی صدر پنجاب جمعیت علماء پاکستان ، قاری راشد محمود، جنرل سیکرٹری محمد ایوب ایڈووکیٹ اور صدر گجرات پریس کلب وسیم اشرف بٹ بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ اس خطہ کی صورت حال تیزی سے تبدیل ہورہی ہے پاکستان کے خلاف پاکستان کے مفاد کے خلاف اس خطہ میں تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں ایک طرف افغانستان کے اندر الیکشن ہونے سے عبداللہ کامیاب ہوتے نظر آرہے ہیں اور ان کی تاریخ پاکستان کے دشمنوں پر مبنی ہے اور ان میں پاکستان مخالف قوتوں کی حمایت حاصل ہے دوسری طرف انڈیا میں بی جے پی کی حکومت آچکی ہے جو کہ پاکستان کے خلاف ہے بی جے پی کے سابق دور میں انڈیا میں مسلم کش فسادات کھڑے ہوئے مسلمانوں کا خون بہایا گیا بابری مسجد کا واقع رونما ہوا وہ پاکستان سے عداوت رکھتے ہیں ہماری فوج کے سربراہ نے کشمیر کے مسئلہ پر بیان دیا کہ ہماری شہ رگ ہے تو ان کو گوارہ نہیں گزرااورانہو ںنے کہا کہ بنگلہ دیش میں بھی پاکستان مخالف حکومت اقتدار میں ہے اور ہماری سرحدوں پر دوست ممالک سے بھی تلخیاں پیدا کی جارہی ہیں ملک کے حکمرانوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پاکستان کو اندورون طور پر سیاستی طور پر مستحکم کریں چاروں طرف دشمنوں نے گھیرا تنگ کردیا ہے وہ چھریاں تیز کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل کے رہنماؤں علامہ ساجد میر اور مولانا فضل الرحمن سے بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں بہت جلد کانفرنسیں اوراجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا ہم امت مسلمہ کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ملک میں امن وامان قائم ہوگا تو حالات بہتر ہونگے کراچی میں امن کی زیادہ ضرورت ہے فرقہ وارانہ فسادات ختم کرنے کیلئے حکومت کو اقدامات کرنے ہونگے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جو آئین پاکستان کو نہیں مانتے ان کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے انہو ںنے کہا مولانا فضل الرحمن سے تین ملاقاتیں ہوچکی ہیں ان سے مثبت جواب ملا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات پولیس نے تقریبا 2کروڑ روپے کا مال مسروقہ گاڑیاں ،موٹر سائیکل ،زیورات، مال مویشی، نقدی برآمد کرکے مدعیوں کے حوالے کردی

گجرات (جی پی آئی)گجرات پولیس نے تقریبا 2کروڑ روپے کا مال مسروقہ گاڑیاں ،موٹر سائیکل ،زیورات، مال مویشی، نقدی برآمد کرکے مدعیوں کے حوالے کردی پولیس لائن گجرات میں ڈی پی او رائے اعجاز احمد گجرات کی صنعتی ،تجارتی اور سماجی تنظیموں کے عہدیداران اورسیٹیزن پولیس لائزن کمیٹی کے عہدیداران موجود تھے چوہدری رخسار صدر بار ،ڈاکٹر مقصود زاہد صدر پی ایم اے گجرات ،یاسر محمود بٹ جنرل سیکرٹری چیمبر اینڈ کامرس ،وسیم اشرف بٹ صدر پریس کلب ،صدر آل پاکستان فرنیچر میکرز ایسوسی ایشن علی عنصر گھمن، حکیم جواد الرحمن نظامی ،سید شفاء اللہ شاہ بخاری ،سید الطاف الرحمن ،ڈاکٹر راضیہ اقبال پرنسپل گرزکالج ریلوے روڈ گجرات ،مسززشمیم غلام محمد پرنسپل گرلز کالج سرائے عالمگیرنے پولیس کا برآمد کیا ہوا مال مسروقہ جوکہ تقریباً2کروڑ روپے بنتا ہے مدعی مقدمات کے حوالے کیا ڈی پی او رائے اعجاز احمدنے اپنے خطاب میں کہا کہ کسی بھی آفسر کو سزا کا عمل بند کمرے میں ہونا چاہیے انکی جھاڑ ،پونچھ بھی بند کمرے میں ہونی چاہیے اور شاباش سب کے سامنے ملنی چاہیے انہو ںنے کہا کہ جب پولیس اہلکار وردیاں پہن لیتے ہیں ان پر فرض ہوتا ہے کہ وہ عوام کے جان ومال کا تحفظ کریں انہوں نے کہا کہ ناکوں پر دھماکوں پر پولیس اہلکار شہید ہوتے ہیں تو پھر چند گھنٹوں بعد وہاں پھر نئے اہلکار ڈیوٹیاں دیتے ہیں یہ پولیس پیچھے ہٹنے والی فورس نہیں ہے گجرات میں مجھے آئے تقریباً چار ماہ ہوچکے ہیں اور مجھے احساس ہوا ہے کہ گجرات پولیس ایک بہادر پولیس ہے اور پیشہ وارانہ مہارت رکھنے والی پولیس ہے انہوں نے کہا کہ پولیس کی کوشش ہوتی ہے کہ مدعیوں کو فوری طور پر دادرسی ملے اور انصاف ملے اگر ان کی کوئی ڈکیتی چوری ہوئی ہے تو انہیں ان کا مال برآمد کرائے پولیس کی یہ کوشش نہیں ہوتی کہ وہ برآمدگی نہ کروائے انہوں نے کہا کہ آج کی تقریب گجرات پولیس کی حوصلہ افزائی کیلئے منعقدکی گئی ہے جنہوں نے اپنے اپنے علاقوں میں چوریاں ،ڈکیتیاں برآمد کیںآپ کی طرف سے تالیاں اور میری طرف سے نقد انعامات سرٹیفکیٹ ان کے حوصلے بڑھائیں گی اور یہ فرق بھی محسوس ہوگا کہ کون اچھا کام کرنے والا ہے جن کو انعام ملتا ہے ان کومزید کام کرنے کا حوصلہ بھی ملتا ہے انہوںنے کہا کہ گجرات پولیس نے سینکڑوں مقدمات کے مدعیوں کا مال برآمد کرکے اپنا فرض ادا کیا ہے اور مدعیوں کو ان کا حق پہنچانے کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے جیو کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

گجرات (جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے جیو کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت الحاج افضل گوندل ،پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کی رہنما اشفاق نورین نے کی ریلی کا آغاز جیل چوک سے الحاج افضل گوندل کے عوامی رابطہ آفس سے ہوا اور احتجاجی ریلی جی پی او ضلع کونسل ہال سے ہوتی ہوئی کچہری چوک میں اختتام پذیر ہوئی جس میں شرکاء نے جیو کے خلاف پلے کارڈ ،احتجاجی بینرز اٹھا رکھے تھے سابق ضلعی صدر میجر خلیل الرحمن،اجمل علی خاور، عثمان طارق، شہزاد افضل میرایڈووکیٹ، مہر آصف حسین سلیمی، ملک عبدالستار، احمد ندیم گجر، تنویر گوندل ودیگر خواتین اور کارکنان کی تعداد شریک تھی احتجاج میں گستاخ اہل بیت میر شکیل الرحمن ،شائستہ واحدی ،وینا ملک، اسد خٹک کو قرار واقعی سزا دلوانے کی قرار داد بھی منظور کی گئی الحاج افضل گوندل نے کہا کہ گستاخ اہل بیت کسی معافی کے حقدار نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ لعنت ہے ایسے لوگوں پر جو قرآن پاک کا غلط ترجمہ کرکے ترکی کے ڈراموں میں پیش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم ان پر لعنت بھیجتے ہیں ہم پاکستان کو اسلام کا قلعہ بنائیں گے پاکستان کو سنبھالنا اور سنوارنا ہم جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا اور ہمیں انقلاب کی طرف بڑھنا ہوگا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انقلاب آئے گا تو کوئی شخص بھوکا نہیں سو سکے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صدر گجرات چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری طارق بلال ملک کی طرف سے انڈونیشیا کے سفیر برہان محمد کے اعزاز میں گجرات چیمبر میں پرتکلف ظہرانہ دیا گیا

گجرات (جی پی آئی)صدر گجرات چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری طارق بلال ملک کی طرف سے انڈونیشیا کے سفیر برہان محمد کے اعزاز میں گجرات چیمبر میں پرتکلف ظہرانہ دیا گیا انڈونیشیا کے سفیر کی آمد کے موقع پر انہیں طلائی ہار پہنائے گئے اور تحائف بھی دیئے گئے صدر طارق بلال ملک ،سابق صدر حاجی محمد الیاس، سینئر نائب صدر آصف رضا نقوی، ندیم احمد سندھو، مرزا وقاص ،ناصر جاوید بٹ، علی اکرم فاروقی نے ان کا استقبال کیا جبکہ سلیم طاہر ،مہر ثاقب اسحاق، چوہدری لیاقت علی چاڑ، میاں اکمل ،راجہ طاہر شیر، قمر بشیر، چوہدری عبدالرحمن، چوہدری سعید، میاں احسان الٰہی، عنصر جاوید باجوہ، نعمان اسلم گوندل، اسد بھٹی، سعید بٹ، سفران ناظر ،عبدالرحمان ،امجد بٹ، سیٹھ علی اصغر، سیکرٹری یاسر محمود، ندیم چیمہ، مرزا الیاس جرال، افتخار ایفی،محمود اختر محمود،محبوب عالم بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تھانہ سول لائن کے انچارج میاں توصیف احمد کو بہترین کارکردگی پر دوبارچھ چھ ہزار نقد اور دو بار سی سی تھری سرٹیفکیٹ

گجرات (جی پی آئی)ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد نے گزشتہ روز پولیس لائن گجرات میں منعقدہ تقریب کے دوران تھانہ سول لائن کے انچارج میاں توصیف احمد کو بہترین کارکردگی پر دوبارچھ چھ ہزار نقد اور دو بار سی سی تھری سرٹیفکیٹ دیئے جبکہ گرین ٹائون چوکی کے انچارج چوہدری ذوالفقار احمد گورائیہ کو بہترین کارکردگی اور موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار کرنے پر 4ہزار نقد اور سی سی تھری سرٹیفکیٹ دیا’ ایس ایچ او میاں توصیف احمد اور چوکی انچارج چوہدری ذوالفقار احمد کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد ملنے پر شہر بھر کی اہم شخصیات نے مبارکباد دی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شان اہلبیت میں گستاخی نا قابل معافی جرم ہے ‘ عتیق الرحمن بٹ

گجرات (جی پی آئی)عتیق الرحمن بٹ ‘ نوید انور بٹ آف بٹاں دی ہٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شان اہلبیت میں گستاخی نا قابل معافی جرم ہے ‘ جیو کے پروگرام مارننگ شو میں ہونیوالی گستاخی سے امت مسلمہ کے جذبات مجروح ہوتے ہیں اور اس نازیبا حرکت پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے ‘ پہلے بھی جیو چینل نے پاکستان کے اہم قومی ادارے کو بد نام کیا جو کہ قوم و ملک کی حفاظت کا ضامن ہے ‘ پوری قوم پاک فوج اور آئی ایس آئی کے ہمراہ شانہ بشانہ کھڑی ہے ‘ ہم جیو کی اس بیہودہ حرکت کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ‘اس جیو چینل نے 18کروڑ پاکستانی عوام بلکہ پوری دنیا میں مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز عالم دین مولانا عبدالکریم المیرانی جامع مسجد نور الا سلام تمبل چوک گجرات میں دورہ تفسیر القرآن الکریم یکم شعبان تا 25رمضان المبارک تک صبح 7بجے سے گیارہ بجے تک پڑھائیں گے

گجرات (جی پی آئی)مولانا سید شفاء اللہ شاہ بخاری کی زیر نگرانی ممتاز عالم دین مولانا عبدالکریم المیرانی جامع مسجد نور الا سلام تمبل چوک گجرات میں دورہ تفسیر القرآن الکریم یکم شعبان تا 25رمضان المبارک تک صبح 7بجے سے گیارہ بجے تک پڑھائیں گے ‘ حضرت مولانا قاضی شمس الدین گوجرانوالہ والے حضرت مولانا عبدالغنی جاجروی رحیم یار خاں والے اور حضرت مولانا محمد حسین شاہ نیلوی سرگودھا والوں کے طریقے اور طرز پر دورہ تفسیر القرآن الکریم کا درس دینگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یونیورسٹی آف گجرات کے زیر اہتمام ریلوے روڈ کیمپس گجرات میں درختوں کا نیلام عام مؤرخہ 26 مئی 2014 کو منعقد ہو گا ۔

گجرات (جی پی آئی)یونیورسٹی آف گجرات کے زیر اہتمام ریلوے روڈ کیمپس گجرات میں درختوں کا نیلام عام مؤرخہ 26 مئی 2014 کو منعقد ہو گا ۔ جامعہ گجرات کے زیر انتظام ریلوے روڈ کیمپس میں جھکے ہوئے ، ٹوٹے ہوئے اور افتادہ درختوں کی نیلامی کا عمل مقررہ تاریخ کو بوقت 11 بجے دن نمائندہ یونیورسٹی آف گجرات ، ڈسٹرکٹ آفیسر فاریسٹ گجرات اور پرنسپل ریلوے روڈ کیمپس جامعہ گجرات کی زیر نیلامی عمل میں لایاجائے گا ۔ واضح رہے کہ نیلام کیے جانے والے تمام درخت ”جہاں ہیں جیسے ہیں” کی بنیاد پر نیلام کیے جائیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وفاقی حکومت بجٹ میں بجلی سستی اور اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کم کریں ،خدیجہ فاروقی

گجرات (جی پی آئی)مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی نے پنجاب اسمبلی میں دو قراردادیں جمع کروائی ہیں ۔پہلی قرارداد میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بجٹ2014-15ء میں بجلی سستی اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کم کرے اور غربت کی لکیرکے نیچے زندگی گزارنے والوں کی داد رسی کے لیے انقلابی اقداما ت کیے جائیں۔ دوسری قرارداد میں خدیجہ فاروقی نے کہا کہ فٹ پاتھ پر قائم تجاوزات کو ہٹایا جائے کیونکہ اس کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کو تکلیف کا سامنا ہے ۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کا اسمبلی کے اندر رویہ نامناسب ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن گجرات کی صدر ملک شہباز اعوان کی قیادت میں DCOگجرات لیاقت علی چٹھہ سے ملاقات ۔

گجرات (جی پی آئی) ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن گجرات کی صدر ملک شہباز اعوان کی قیادت میں DCOگجرات لیاقت علی چٹھہ سے ملاقات ۔ رحمان شہید روڈ کا دورہ،خوبصورت گجرات پروگرام میں ضلعی حکومت کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن گجرات کی ملک شہباز اعوان (پاک ایڈ) کی قیادت میںوفدجن میں جنرل سیکرٹری سلمان شاہ ، مرزا شبیر (جرال ایڈ) ، محمد ندیم (لیڈرایڈ) شامل تھے ۔ DCOگجرات لیاقت علی چٹھہ سے ملاقات کی اور ضلعی حکومت کے خوبصورت گجرات (گرین گجرات) میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ شہر بھر میں خوبصورت رنگوں سے مزین مضبوط جاذب ِ نظر ہورڈنگ بورڈز نصب کیے جائیں گے جو گجرات کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیں گے۔جبکہ شہر میں پرانے اور ٹوٹے پھوٹے ہورڈنگ بورڈز ہٹا دیئے جائیں گے بالخصوص رحمان شہید روڈ کے دونوں اطراف دیدہ زیب ہورڈنگ بورڈز لگائے جائیں گے۔ بعد ازاں DCOگجرات لیاقت علی چٹھہ ADCGفاروق رشید سندھو ، TMOخرم ترہنگی، ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت حاجی اورنگ زیب بٹ نے صدر ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن ملک شہباز اعوان کے ہمراہ رحمان شہید روڈ کا دورہ کیا ۔ DCOگجرات لیاقت علی چٹھہ نے ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن کی خوبصورت پروگرام میں اپنے تعاون کی یقین دہانی پر ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ بھی گجرات کی خوبصورتی کیلئے اپنا بھرپور اور مؤثر کردار ادا کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت گندم کے پیداواری مقابلوں کی نگرانی کے لئے قائم کمیٹی نے ضلع اور تحصیل سطح پر زیادہ گندم کی پیداوار حاصل کرنیوالے پوزیشن ہولڈر کسانوں کے ناموں کا اعلان

گجرات (جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت گندم کے پیداواری مقابلوں کی نگرانی کے لئے قائم کمیٹی نے ضلع اور تحصیل سطح پر زیادہ گندم کی پیداوار حاصل کرنیوالے پوزیشن ہولڈر کسانوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ ضلع گجرات میں پہلی پوزیشن موضع ڈنڈیاں کے رہائشی کسان محمد اجمل نے حاصل کی جبکہ ناصر احمد دوسرے اور شرافت علی تیسرے نمبر پر رہے۔ اس سے قبل پیداواری مقابلوں کی نگران کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا جس کی صدار ت ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کی جبکہ ڈی او سی احمد رضا سرائ،ای ڈی او زراعت رائو خالد محمود، ڈی او زراعت توسیع محمد صدیق ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کراپس رپورٹنگ امجد بشیراور فیصل آباد سے ایکسپرٹ محمد آفتاب نے اجلاس میں شرکت کی ۔ نتائج کا اعلان کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ گندم کے پیداواری مقابلوں میں پہلی پوزیشن محمد اجمل سکنہ ڈنڈیاں تحصیل کھاریاں نے حاصل کی ہے انہوںنے 62.24 من فی ایکڑ گندم کی پیداوار حاصل کی۔ اس طرح وہ ٹریکڑ کے انعام کے حق دار ٹھہرے ، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے ناصر احمد سکنہ مرزا طاہر تحصیل کھاریاں نے 59.83 مین فی ایکڑ پیداوار گندم حاصل کیاان کو حکومت کی طرف سے لیزر لینڈ لیولر انعام ملے گا جبکہ کہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے شرافت علی سکنہ حاجی چک نے 58.09من فی ایکڑ پیداوار حاصل کی انھیں حکومت کی طرف سے آٹومیٹک ویٹ تھریشر بطور انعام ملے گا۔ تحصیل لیول مقابلوں میں تحصیل گجرات میں نصیراللہ سکنہ سمن پنڈی53.89 فی ایکڑ پیداوار حاصل کر کے پہلی پوزیشن آفتاب احمد سکنہ کوہلووال نے 50.47 من فی ایکڑ پیداوارحاصل کر کے دوسری اور صغیر احمد سکنہ بھگوال کلاں نے 49.03 من فی ایکڑ پیداوار حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تحصیل کھاریاں میں سید تقی رضاسکنہ حاجی چک56.26 من فی ایکڑ پیداوارحاصل کی، بلال اشرف سکنہ پسوال 52.43 من فی ایکڑ پیداواراور رب نواز سکنہ سپرا 50.74من فی ایکٹر پیداوار حاصل کر کے بالترتیب پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سرائے عالمگیر میں پہلی پوزیشن بشیر احمد سکنہ گل بہار نے حاصل کی انکی پیداوار 45.6من فی ایکٹر رہی۔ دوسری پوزیشن محمد تعزوم سکنہ دندی نظام 40.6من فی ایکٹر اور تیسری پوزیشن عمران زبیر سکنہ کلیچی پور کھمبی نے 37.3من فی ایکڑ پیداوار حاصل کرکے حاصل کی۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ تحصیل لیول مقابلوں میں اول پوزیشن ہولڈرز کو ‘ریپر’دوسری پوزیشن حاصل کرنیو الوں کو سیڈ کم فرٹیلائزر اور تیسری پوزیشن حاصل کرنیو الوں کو فرٹیلائزر براڈ کاسٹر دیا جائے گا۔ انہوںنے بتایا کہ ضلع گجرات میں مقابلوں میں شرکت کے لئے 503کسانوں نے درخواست دی تھی جبکہ ان میں سے 352 افراد مقابلوں میں شرکت کے اہل قرار پائے ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ ذراعت نے ضلع کے تمام 10 مراکز میں پیدا واری مقا بلوں کے لئے دس دس پلاٹ منتحب کئے تھے تا ہم ان میں سے بیس کا شتکاروں نے مقابلوں میں شرکت نہیں کی۔ڈی سی او نے بتا یا کہ گندم کے پیداواری مقا بلوں کے دوران کو ئی بھی شکایت سامنے نہیں آ ئی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پریس کلب گجرات کے سابق صدر مقبول الٰہی بٹ کے بہنوئی خواجہ مسعود الرحمن سینئر وائس پریزیڈنٹ نیشنل بینک آف پاکستان گزشتہ روز لاہور میں انتقال کر گئے

گجرات (جی پی آئی) پریس کلب گجرات کے سابق صدر مقبول الٰہی بٹ کے بہنوئی خواجہ مسعود الرحمن سینئر وائس پریزیڈنٹ نیشنل بینک آف پاکستان گزشتہ روز لاہور میں انتقال کر گئے ، مرحوم کی نماز جنازہ اور ختم قل میں ممتاز شخصیات نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق چیئرمین بیت المال چوہدری محمد اشرف ریحانیہ نے گزشتہ روز المیزان پبلک سکول گجرات کا دورہ کیا

گجرات (جی پی آئی) سابق چیئرمین بیت المال چوہدری محمد اشرف ریحانیہ نے گزشتہ روز المیزان پبلک سکول گجرات کا دورہ کیا انہوں نے کہا کہ المیزان پبلک سکول کا قیام خوش آئند ہے جہاں پر طلباء کی بہترین تعلیم و تربیت کی جاتی ہے اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جاتی ہیں تا کہ وہ زیور تعلیم سے آراستہ ہو سکیں ، اس موقع پر صدر سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات شیخ عرفان پرویز نے کہا کہ صاحبزادہ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی کی خدمات ہمیشہ سے قابل تحسین ہیں اور جس انداز میں انہوں نے المیزان پبلک سکول کے پلیٹ فارم سے تعلیم و تربیت کا مشن شروع کر رکھا ہے وہ قابل تحسین ہے اس سے غریب اور مستحق طلباء و طالبات کو بھی جدید تعلیم مل سکے گی ، ممتاز سماجی شخصیت و ممبر ضلعی امن کمیٹی رانا مشرف علی ناز نے کہا کہ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی کی خدمات ہر شعبہ میں قابل تحسین رہی ہیں ، اور ہم حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ وہ اس دور میں بھی بہتر انداز میں تعلیم کا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں ،ممتاز شخصیت قاری محسن رضا قادری نے کہا کہ جس طرح صاحبزادہ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی تعلیم کا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں وہ قابل تحسین ہے اور ہم ان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے ، صاحبزادہ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی نے کہا کہ المیزان پبلک سکول ہمیشہ کی طرح غریب مستحق طلباء کو بھی سہولیات فراہم کرنا چاہتا ہے اس سلسلہ میں ہم نے پلاننگ جاری رکھی ہوئی ہے تا کہ سب کو ایک جیسی تعلیم مل سکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز سماجی شخصیت چوہدری محمد اشرف ریحانیہ نے گزشتہ روز سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز کی عیادت کی

گجرات (جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت چوہدری محمد اشرف ریحانیہ نے گزشتہ روز سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز کی عیادت کی ، ان کے گھر عیادت کیلئے گئے اور ان کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی اس موقع پر ممتاز شخصیات بھی موجود تھیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمیں ملک کی سلامتی و ترقی کیلئے بھرپور طریقہ سے کام کرنا ہے ، اور آپس کے اختلافات کو بالا طاق رکھنا ہو گا :صاحبزادہ سعید احمد شاہ گجراتی

گجرات (جی پی آئی) ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے کہا ہے کہ ہمیں ملک کی سلامتی و ترقی کیلئے بھرپور طریقہ سے کام کرنا ہے ، اور آپس کے اختلافات کو بالا طاق رکھنا ہو گا ، وہ اپنی رہائشگاہ پر جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی عہدیداران کی موجودگی میں پریس کانفرنس کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا اور کچھ قوتیں پاکستان کی اساس اسلام کو نقصان پہنچانے کیلئے کام کر رہی ہیں ، ہمیں ان قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہو گا ، اور باطل قوتوں کو یہ باآور کروانا ہو گا کہ پاکستان کو کبھی بھی نقصان نہیں پہنچ سکتا ، کیونکہ پاکستان کا تحفظ کرنے والے اسلام کے ماننے والے ہیں اور اللہ تعالیٰ خود اس مملکت عزیز کی حفاظت کررہا ہے ، اسلام امن و سلامتی کا دین ہے اور ہمیں اسلام کے اصولوں کے مطابق زندگی گزارنی ہے ، انہوں نے کہا کہ جے یو پی اسلام کی سربلندی کیلئے کوشاں ہیں اور اہلسنت ہی پاکستان کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر یں گے ، اس موقع پر ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر مرکزی چیئرمین جے یو پی نے کہا کہ پاکستان کو چاروں طرف سے خطرات کا سامنا ہے اور اگر ان خطرات کا مقابلہ نہ کیا گیا تو پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان ہو سکتا ہے ، افغانستان میں پاکستان کا مخالف ابوعبداللہ اور ہندوستان میں نریندر مودی جیسا متعصب ہندو برسرِ اقتدار آ گیا ہے ، جبکہ بنگلہ دیش پہلے ہی پاکستان کے مخالف ہے ایسے میں تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ ہو رہا ہے کہ اپنے قریبی دوست ایران کے ساتھ ہمارے اختلافات چل رہے ہیں ، پاکستان کو اپنی خارجہ پالیسی کی طرف توجہ دینی ہو گی تا کہ پاکستان کو اندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ کیا جا سکے اور خصوصی طور پر اداروں میں موجود اختلافات اور محاذ آرائی کا خاتمہ ہونا چاہیے اور اداروں کو محفوظ بنانا چاہیے نہ کہ اداروں کے درمیان تصادم کی فضاء قائم کی جائے ،طالبان سے مذاکرات کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ مذاکرات ان سے ہونے چاہیں جو کہ پاکستان کے قانون وآئین کو مانتے ہیں ، کراچی میں بلا تفریق آپریشن کیا جائے ، کیونکہ پاکستان کے امن میں کراچی اہم ہے ، اس موقع پر دیگر راہنما بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوامی شکایات کے ازالہ کے لئے محتسب آفس ہفتے میں پور ا ہفتہ کھلا رہے گا۔

گجرات (جی پی آئی)صوبائی محتسب کی ہدایات کے مطابق صوبائی محکموں کے خلاف عوامی شکایات کے ازالہ اور داد رسی کے لئے محتسب آفس اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے شہری کسی بھی محکمے سے متعلق شکایت کی صورت میں ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں قائم محتسب آفس سے رجوع کر سکتے ہیں۔ ان خیالات ایڈوائز ر صوبائی محتسب عبدالرئوف نے بات چیت کے دوران کیا۔ ایڈوائزر عبدالرئوف نے بتایا کہ شہری ریونیو، پولیس، ہیلتھ، ایجوکیشن، ٹی ایم ایز اور دیگر محکموں صوبائی محکموںکے خلاف کسی بھی شکایت کی صورت میں دفتر سے رجوع کر سکتے ہیں جبکہ عوامی شکایات کے ازالہ کے لئے محتسب آفس ہفتے میں پور ا ہفتہ کھلا رہے گا۔ انہوںنے بتایا کہ محتسب آفس سے دا د رسی کے لئے نہ تو کورٹ فیس کی ضرورت ہے اور نہ ہی وکیل کی ضرورت ہے بلکہ شکایت کنندہ سادہ کاغذ پر اپنی درخواست لکھ کر جمع کر وا سکتاہے جس پر فور ی ایکشن لیاجائے گا۔ انہوںنے بتایا کہ گجرات میں محتسب آفس کے قیام سے ابتک 60سے زائد افراد نے اپنی شکایات کے حوالے سے رجوع کیا ہے جن پر کاروائی جاری ہے۔ انہوںنے کہا کہ ضلعی سطح پر محتسب آفسز کے قیام کا مقصد گڈ گورنس یقینی بنانا اور شہریوں کو انکی دہلیز پر فوری انصاف فراہم کرنا ہے۔ ایڈوائز ٹو صوبائی محتسب عبدالروف نے گجرات میں دفتر کے قیام بارے عوام کو آگاہی فراہم کرنے اور عوامی مسائل کی نشاندہی کے لئے میڈیا کے کردار کو نہایت اہم قرار دیا اور اس امید کا اظہا رکیا کہ محتسب آفس ضلع کے عوام کے لئے امید کی کرن ثابت ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آئی ایس آئی اور پاک فوج کے حق میںطارق جاوید کھٹانہ کی قیادت میںایک ریلی نکالی گئی

گجرات (جی پی آئی)آئی ایس آئی اور پاک فوج کے حق میںطارق جاوید کھٹانہ کی قیادت میںایک ریلی نکالی گئی ریلی جلیانی سے شروع ہوئی او ر دیونہ منڈی جی ٹی روڈ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاء نے آئی ایس آئی اور پاک فوج کے حق میں نعروں پر مبنی بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج زندہ باد اور آئی ایس آئی زندہ باد کے نعرے درج تھے مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک فوج کے غازی اور شہداء کو ان کی قربانیوں پر دل و جان سے زیادہ خراج تحسین پیش کرتے ہیں ملک کی خاطر پاک فوج کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں زندہ قومیں اپنے قومی سلامتی کے اداروں کا احترام کرتی ہیں اور ملک کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لئے پاک فوج اور قوم ایک پیج پر ہوتے ہیں آئی ایس آئی پر تنقید کرنے والے ملک میں انارکی پھیلانے کے لئے کسی کے آلہء کار بنے ہوئے ہیں ان کی سازشوں کو کبھی کامیاب نہ ہونے دیں گے ریلی میں محمد عارف کھٹانہ ،ڈاکٹر شہزاد اختر،مرزا عارف بیگ ،ثقلین حیدر بٹ،عابد علی کھٹانہ،ھاجی ارشد محمود کھٹانہ، لیاقت علی بھٹی،محمد اقبال دیونہ،سید ظفرعباس،سید فیض الحسن نقوی سمیت سینکڑوں شرکاء شریک ہوئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مسلم لیگ ن کے ممتاز راہنما سید عدیل شاہ نے اپنی رہائشگاہ پر چیئرمین ضلعی زکوة و عشر کمیٹی چوہدری تنویر گوندل کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانے کا اہتمام کیا

گجرات (جی پی آئی) مسلم لیگ ن کے ممتاز راہنما سید عدیل شاہ نے اپنی رہائشگاہ پر چیئرمین ضلعی زکوة و عشر کمیٹی چوہدری تنویر گوندل کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانے کا اہتمام کیا ، اس موقع پر علاقہ کی ممتاز شخصیات کی کثیرتعداد موجود تھی ، جن میں چیئرمین زکوة و عشر کمیٹی معین الدین پور سیداں سید فضل حسین شاہ ، چیئرمین زکوة کمیٹی سید محمد اسلم ریٹائرڈ ڈویژنل انجینئر ، سید غلام حیدر شاہ ، سید تجمل حسین شاہ ، چوہدری زمان گھریرہ ، سید صفدر حسین شاہ ، سید سبط الحسن شاہ ، مشتاق حسین شاہ ، حسن عسکری ، سید نثار حیدر شاہ ، سید سجیل شاہ و دیگر شامل ہیں ، سید عدیل شاہ نے چوہدری تنویر گوندل کی خدمات کو بے حد سراہا، جو وہ دن رات غریب عوام کی خدمت کیلئے سرانجام دے رہے ہیں ، گورنمنٹ ہائی سکول معین الدین پور سیداں میں مورا سکالر شپ سکیم کے تحت 42طلباء میں 21,126روپے تقسیم کیے گئے ، چیئرمین ضلعی زکوة و عشر کمیٹی چوہدری تنویر گوندل نے اپنے دست مبارک سے یہ رقم تقسیم کی ، اس موقع پر معززین علاقہ کی کثیرتعداد موجود تھی ، انچارج ہیڈ ماسٹر مشتاق احمد نے سکول کے مسائل کے حوالہ سے بتایا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پولیس چوکی شاہین کا علاقہ منشیات فروشوں کا گڑھ بن گیا ہے ‘ منشیات کی سر عام فروخت سے نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے ‘

گجرات (جی پی آئی)پولیس چوکی شاہین کا علاقہ منشیات فروشوں کا گڑھ بن گیا ہے ‘ منشیات کی سر عام فروخت سے نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے ‘ چوکی انچارج نے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے ‘ سماجی حلقوں نے ڈی پی او گجرات سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ‘ تبایا گیا ہے کہ شاہین چوکی پولیس کا علاقہ منشیات فروشی کا گڑھ بن گیا ہے ‘ پولیس اور چوکی انچارج سکندر گوندل کی عدم دلچسپی سے منشیات فروش سر عام منشیات فروخت کر رہے ہیں ‘ مگر چوکی انچارج انہیں گرفتار کرنے سے قاصر ہے ‘ ایمانداری کا لیبل لگا کر چوکی انچارج منشیات فروشوں سے باقاعدہ منتھلی وصول کرتا ہے ‘ جس کی وجہ سے نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے ‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے انجمن بہبودی مریضاں کو 5لاکھ روپے امداد کے احکامات جاری کر دئیے

گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے انجمن بہبودی مریضاں کو 5لاکھ روپے امداد کے احکامات جاری کر دئیے ، ضلعی چیئرمین بیت المال کو ہدایات جاری ، تفصیلات کے مطابق DCOلیاقت علی چٹھہ نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے دورہ کے دوران انجمن بہبودی مریضاں کے دفتر کا بھی دورہ کیا اور انجمن بہبودی مریضاں کی طرف سے غریب اور مستحق مریضوں کو دی جانے والی ادویات کے عمل کو سراہا اور اس کے بعد انہوں نے ضلعی چیئرمین بیت المال چوہدری ظہور الٰہی کو انجمن بہبودی مریضاں کیلئے غریب اور مستحق مریضوں کو ادویات کی مفت فراہمی اور دیگر سہولیات باہم پہنچانے کیلئے 5لاکھ روپے امداد کے احکامات جاری کیے ہیں ، ضلعی چیئرمین بیت المال چوہدری ظہور الٰہی نے اپنے آفس میں صحافیوں کو بتایا کہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر پنجاب بیت المال کو مذکورہ کیس بھیج دیا گیا ہے اور انجمن بہبودی مریضاں کیلئے امداد کی منظوری ہوتے ہی 5لاکھ روپے کا امدادی چیک انجمن کے حوالے کر دیا جائیگا ، چوہدری ظہور الٰہی نے مزید بتایا کہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی زیر نگرانی بیت المال کی طرف سے مستحق اور نادار خاندانوں میں امدادی چیک میرٹ پر تقسیم کیے جا رہے ہیں اور ہر غریب کا حق اس کی دہلیز پر پہنچایا جا رہا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جلالپور جٹاں کے علاقہ کھیوہ حیات گڑھ میں خاتون کو قتل کی دھمکیاں مقدمہ درج
گجرات (جی پی آئی) جلالپور جٹاں کے علاقہ کھیوہ حیات گڑھ میں خاتون کو قتل کی دھمکیاں مقدمہ درج ، پولیس نے صائمہ وڑائچ کی رپورٹ پر اسے فون پر قتل کی دھمکیاں دینے کے الزام میں تین افراد ، اعظم ، شکیل ، ظہیرسکنہ حیات گڑھ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ کے گائوں کولیاں شاہ حسین میں پولیس کا چھاپہ اشتہاری فرار ، پناہ دینے والا پکڑا گیا

گجرات (جی پی آئی) ڈنگہ کے گائوں کولیاں شاہ حسین میں پولیس کا چھاپہ اشتہاری فرار ، پناہ دینے والا پکڑا گیا ، تھانہ ڈنگہ کے ایس آئی ریاض نے بمعہ نفری مخبر کی اطلاع پر اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا پولیس کے مطابق اشتہاری موقع سے فرار ہوگیا ، ایس آئی ریاض نے محمد علی چوہان کو اشتہاری کو پناہ دینے کے الزام میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی کا پولیس لائن میں اجلاس متحدہ علماء و مشائخ بورڈ کے سرپرست اعلیٰ حکیم جواد الرحمن نظامی چھائے رہے

گجرات (جی پی آئی) سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی کا پولیس لائن میں اجلاس متحدہ علماء و مشائخ بورڈ کے سرپرست اعلیٰ حکیم جواد الرحمن نظامی چھائے رہے ، گزشتہ روز پولیس لائن میں پولیس لائزن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ، جس میں علمائے کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، متحدہ علماء و مشائخ بورڈ کے سرپرست اعلیٰ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران ، تھانیداروں اور اہلکاروں میں نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ ڈی پی او رائے اعجاز کے ہمراہ تقسیم کیے ، اور انہوںنے تقریب کے اہتمام پر اجتماعی دعا بھی کروائی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد کی چار ماہ کی کارکردگی ڈویژن بھر میں ٹاپ پر رہی ہے :چوہدری عمر گجر

گجرات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ چیئرمین مصالحتی کمیٹیز چوہدری عمر گجر نے کہا ہے کہ ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد کی چار ماہ کی کارکردگی ڈویژن بھر میں ٹاپ پر رہی ہے ، ہم انہیں ریکارڈ کریمنل گینگز کی گرفتاری اور چار کروڑ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ڈی پی او رائے اعجاز احمد نے خود کو نہ صرف گوجرانوالہ ڈویژن بلکہ پنجاب بھر کا بہترین ڈی پی او اور کرائم فائٹر ثابت کیا ہے ان کے چار ماہ کے دور میں بڑی تعداد میں اندھے قتل بھی ٹریس کیے گئے ہیں ، چوہدری عمر گجر نے کہا ہے کہ ڈی ایس پی سٹی سید غلام مصطفی گیلانی کی کارکردگی ضلع بھر میں ٹاپ پر ہے اور انہوں نے دیگر ڈی ایس پیز کے مقابلہ میں سب سے زیادہ اندھے قتل ٹریس کیے ہیں اور وہ بلاشبہ پنجاب کے کرائم کلراور بیسٹ انویسٹی گیشن آفیسر قرار پائے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز سیاسی و سماجی راہنما چوہدری نعیم جٹ آف جٹووکل کی صاحبزادی کی شادی سپین کے ممتاز بزنس مین چوہدری محمد عنایت کے صاحبزادے چوہدری تسلیم عنایت کے ساتھ بخیرو خوبی انجام پائی

گجرات (جی پی آئی) ممتاز سیاسی و سماجی راہنما چوہدری نعیم جٹ آف جٹووکل کی صاحبزادی کی شادی سپین کے ممتاز بزنس مین چوہدری محمد عنایت کے صاحبزادے چوہدری تسلیم عنایت کے ساتھ بخیرو خوبی انجام پائی ، تقریب رخصتی میں سابق ناظم چوہدری نجیب اشرف چیمہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کے ممتاز راہنما الحاج شوکت بٹ ، چوہدری طاہر مانڈہ ، چوہدری سلیم گجر ، حاجی عقیل یوسف مانڈہ ، اشتیاق جنجوعہ ، عرفان عرف مٹھو ، شیخ طارق محمود ، بائو طارق ، چوہدری یاسین بٹ ، چوہدری ارشد جٹ ، بابا اکبر ، محمد اسلام گلی ، مرزا شہزاد ، محمد علی ، چوہدری شاہد گجر ، محمد عمران ، فرید احمد ، رفاقت علی ، شیراز احمد ، وقار علی ، مزمل احمد ، حاجی محمد بشیر ، جاوید احمد ، یاسرعلی ، تنویر احمد ، ناصر علی و دیگر نے شرکت کی ، اور دختر نیک اختر کو اپنی دعائوں کے سائے میں رخصت کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف فروغ تعلیم کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں :چوہدری تنویر گوندل

گجرات (جی پی آئی) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف فروغ تعلیم کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں ، ضلعی زکوة و عشر کمیٹی وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق تعلیم کے میدان میں اپنی خدمات احسن طریقہ سے سرانجام دے رہی ہے ، ان خیالات کا اظہار ضلعی چیئرمین چوہدری تنویر گوندل نے گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول معین الدین پور سیداں میں مورا سکالر شپ سکیم کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ مورا سکالر شپ سکیم کا مقصد نوجوانوں کو تعلیم کے بہتر مواقعے فراہم کرنا ہے ، اس سلسلہ میں مستحق اور ذہین طلباء کو مورا سکالر شپ سکیم کے تحت فنڈز دئیے جاتے ہیں تا کہ وہ اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ سکیں ، ضلع گجرات میں مورا سکالر شپ سکیم کی بنیاد پر لاکھوں روپے کے فنڈز دئیے جا چکے ہیں اور اس مشن کو جاری رکھیں گے ، مسلم لیگ ن یونین کونسل معین الدین پور سیداں کے راہنما سید عدیل شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے مشن کے تحت ہم علاقہ میں تعلیم کی روشنی گھر گھر تک پہنچانے کیلئے کام کر رہے ہیں ، اور ہم نے قائدین کی ہدایت کے مطابق کام جاری رکھا ہوا ہے ، اور عوام کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے ، گورنمنٹ ہائی سکول معین الدین پور سیداں کو ضلع کا مثالی تعلیمی ادارہ بنایا جائیگا ، اس سلسلہ میں ہماری کمیٹی اپنا کردار احسن طریقہ سے ادا کرے گی اور زکوة کے مستحقین تک ان کے فنڈز پہنچائے جائیں گے ، اس موقع پر علاقہ کے معززین کی کثیر تعداد موجود تھی ، جن میں چیئرمین زکوة و عشر کمیٹی معین الدین پور سیداں سید فضل حسین شاہ ، چیئرمین زکوة کمیٹی سید محمد اسلم ریٹائرڈ ڈویژنل انجینئر ، سید غلام حیدر شاہ ، سید تجمل حسین شاہ ، چوہدری زمان گھریرہ ، سید صفدر حسین شاہ ، سید سبط الحسن شاہ ، مشتاق حسین شاہ ، حسن عسکری ، سید نثار حیدر شاہ ، سید سجیل شاہ و دیگر بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تمام امراض کی جڑ موٹاپا ہے ، موٹاپے سے بچنے کیلئے ہر انسان کو اپنی ڈائٹ کنٹرول کرنی چاہیے، ڈاکٹر رضوان احمد

گجرات (جی پی آئی) تمام امراض کی جڑ موٹاپا ہے ، موٹاپے سے بچنے کیلئے ہر انسان کو اپنی ڈائٹ کنٹرول کرنی چاہیے تا کہ وہ صحت مند و توانا رہ سکیں ، ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر رضوان احمد ہیماٹالوجسٹ نے گزشتہ روز دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں سکول ہیلتھ پروگرام کے تحت ٹیچرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خون کی کمی ، شوگر ، جوڑوں کا درد ، رنگت کا تبدیل ہونا ، انسانوں کو مختلف بیماروں کا اشارہ دیتی ہے ، ان علامات کی صورت میں فوری طو رپر ڈاکٹرز سے رجوع کیا جائے اور شوگر کو مکمل کنٹرول کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ صحت ہے تو سب کچھ ہے ، صحت مند معاشرہ کے قیام کیلئے صحت مند مائیں ضروری ہوتی ہیں ، ٹیچرز کا فرض ہے کہ مائوں کو بھی اس سلسلہ میں راہنمائی فراہم کریں اس موقع پر مختلف امراض کے سلسلہ میں راہنمائی بھی فراہم کی گئی اور مفت مشورے بھی دیے گئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شرقپور میںرسول اللہ ۖ کی شان میں گستاخی کرنے والے واصل جہنم قاتل نے شرقپور تھانے میں پہنچ کر قتل کیا اور خودگرفتاری پیش کی

شرقپور(جی پی آئی)لاہو ر کے قریب ضلع شیخوپورہ کے علاقے شرقپور میں ایک قادیانی نے ختم نبوت کے اشتہارات کو شہید کرکے گٹر کی نالی میں پھینک دیا منع کرنے پہ ایک سید زادے کی داڑھی نوچی اور اس نے کہا کہ جو کرنا ہے کر لو ہم یہ کرتے رہیں گے اس واقعہ سے حالات ابتر سے ابتر ہوتے گئے اورعلاقے میںا من وامان کی صورت پیدا ہو گئی جس کی بنا ء پہ انتظامیہ کو مجبور اًگرفتار کرنا پڑا۔ا س خبر کی اطلا ع پورے علاقے میں آگ کی طرح پھیل گئی سلیم قادری نامی شخص نے تھانے میں پہنچ کر اُس گستاخ رسول کو قتل کردیا ۔اور پھر خود گرفتاری پیش کردی جب کہ پولیس نے اس پہ بے پناہ ظلم و ستم ڈھانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس پر علاقہ میں سخت اشتعال پید اہوچکا ہے اور عوام سلیم قادری کی رہائی کا مطالبہ کررہی ہے عوام کا کہنا ہے کہ شخص مقتول پہ دفعہ 295cکا اطلاق ہو تا ہے اس لئے غازی سلیم قادری کو رہا کیا جائے ،جبکہ DPOشیخوپورہ جو بذات خود قادیانی ہے اس نے سلیم قادری نامی شخص پر کئی دفعات لگا دی ہے تاکہ وہ کسی بھی صورت میں بچ نہ سکے اس ساری صورت حال میں شرقپور کے حالات بہت نازک ہو تے جارہے ہیں جب کہ علاقہ مکین DPOکی تبدیلی کا مطالبہ کررہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ماں ایک مقدس ترین ہستی کا نام ہے جو دنیا و آخرت میں بچوں کیلئے شجر سایہ ہے ، رانا مشرف علی ناز

گجرات (جی پی آئی) ماں ایک مقدس ترین ہستی کا نام ہے جو دنیا و آخرت میں بچوں کیلئے شجر سایہ ہے ، ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی شخصیت و ممبر ضلعی امن کمیٹی رانا مشرف علی ناز نے گزشتہ روز دی ایگزا سکول گجرات میں مدر ویک کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوںنے کہا کہ ماں وہ ہستی ہے جس کا احترام تمام مذاہب و مسالک میں کیا جاتا ہے ، مگر اسلام واحد مسلک ہے جس میں ماں کو بہت زیادہ اہمیت دی گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ ضیغم ثناء وڑائچ اس بات پر مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے مدر ڈے کے سلسلہ میں مدر ویک منانے کا فیصلہ کیا ، جس میں ہونہار بچوں کو ماں کی عظمت اور شان کے حوالہ سے آگاہ کیا جاتا ہے ، اور ہم اس شاندار کاوش پر ضیغم وڑائچ اور ان کے سٹاف کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات شیخ عرفان پرویز نے کہا کہ ماں جیسی ہستی کا کوئی نعم البدل نہیں اور دنیا کی تمام اقوام میں ماں کی عظمت کا سبق دیا ہے ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضیغم ثناء وڑائچ نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کو ماں کی عظمت سے روشناس کرانا چاہتے ہیں ، اس لیے اس طرح کی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے تا کہ نوجوانوں میں شعور بیدار ہو سکے ، اس موقع پر بچوں کی مختلف ٹیموں کے درمیان ماں کی عظمت کے حوالہ سے کوئز پروگرام منعقد ہوا جس میں دنیا کی مایہ ناز مائوں کی زندگی کے حوالہ سے سوال و جواب کیے گئے ، اس موقع پر حافظ محسن رضا قادری ، طارق سلامت و دیگر بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سادات لاء فورم کا اجلاس سید مقرب حسین اجمل کی زیر صدارت منعقد ہوا

گجرات(جی پی آئی) گزشتہ روز سادات لاء فورم کا اجلاس سید مقرب حسین اجمل کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔جس میں باہمی مشاورت سید فدا عباس کو صدارت سے ہٹا دیا گیا۔ اور باقی تمام عہدہ داران کو بھی ان کے عہدوں سے ہٹا کر سید مقرب حسین اجمل کو نیا صدر بنا دیا۔اجلاس میں سید مقصود اصغر، سید خالد حسین شاہ آف پنڈی بھٹیاں، سید صدیق ظفر، سید عابد شاہ داؤ،سید وسیم حیدر، سید علی موسٰی شاہ، سید مبشر شاہ، سید علی ایوب شاہ ، ودیگر بڑی تعداد میں سادات وکلاء نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شہر کے مین روڈوں پر پٹرول اور گیس ریفلنگ کی سر عام فروخت جاری ہے

گجرات(جی پی آئی)شہر کے مین روڈوں پر پٹرول اور گیس ریفلنگ کی سر عام فروخت جاری ہے اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اے سی گجرا ت افشاں ارباب کب نوٹس لینگی؟عوامی و سماجی حلقے۔اس گیس ریفلنگ اور کھلے پٹرول کی فروخت سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے اور ارد گرد کی آبادی کو بھی نقصان کا اندیشہ ہے اور ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے اور کئی دوکانوں میں پٹرول کیساتھ سلنڈر بھی بھرے جاتے ہیں جس سے کسی وقت بھی پٹرول کے بھرے ڈرموں میں آگ لگ سکتی ہے اور آبادی کو کافی نقصان ہو سکتا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ اعلیٰ حکام نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں جب کوئی بھی حادثہ پیش آیا تو اس کے ذمہ دار کون ہونگے؟اے سی گجرات ،سول ڈیفنس ،انتظامیہ یا کوئی اور؟جنہوں نے ایسے کاروبار کیلئے ان کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے دیکھنے میں آیا ہے وہاں اندر بیٹھ کر تمباکو نوشی بھی ہوتی ہے اور ساتھ ہی پٹرول کے ڈرم بھرے پڑے ہوتے ہیں اور اس کا ذرا بھی احساس نہیں کہ ان کی اس لاپرواہی سے کتنا بڑا نقصان ہو سکتا ہے لہذا انتظامیہ کو چاہیے کہ ان کیخلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے اور غیر قانونی ریفلنگ اور کھلے پٹرول کی فروخت کو بند کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شہر کے مختلف علاقوں میں موت کے سوداگر عطائی ڈاکٹروں کا راج ہے

گجرات(جی پی آئی)شہر کے مختلف علاقوں میں موت کے سوداگر عطائی ڈاکٹروں کا راج ہے اور انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں کوئی ایم بی بی ایس اور ڈینٹل سرجن بن کر بیٹھا ہوا ہے کوئی نیم حکیم اور ہومیو پیتھک اور کوئی ایلو پیتھک محکمہ صحت والوں نے بھی گوارہ نہیں کیا کہ انہیں آکر دیکھیں کہ کتنے لوگوں کے پاس ڈپلومہ ہے اور بغیر ڈپلومہ کے کاروبار کر رہے ہیں جو بھی کسی ڈاکٹر کے پاس مہینہ یا دو مہینے کام کر لیتا ہے اور چند دوائیوں کے بارے میں پتہ چل جاتا ہے اور وہ آکر کسی نہ کسی محلے میں دوکان کھول کر بیٹھ جاتا ہے کم ازکم ڈرگ انسپکٹر کو چاہیے کہ وہ ہر ماہ ان گلیوں محلوں کا چکر لگا کر چیک کریں مگر ان کو اتنی فرصت ہی نہیں کہ وہ آکر چیک کریںاور جن کے پاس ڈپلومہ وغیرہ نہیں ہے ان کی دوکانداری کو بند کروائیں ان کے ہتھے کئی غریب بڑی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں انتظامیہ اور محکمہ صحت والوں کو چاہیے کہ ان کو ہر صورت چیک کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چک بھولا میں پر اصرار طور پر قتل ہونیوالی چالیس سالہ ارشاد بی بی کے شوہر نے ایڈیشنل سیشن جج گجرات کو قبر کشائی کیلئے درخواست دے دی

گجرات(جی پی آئی)تئیس روز قبل تھانہ صدر گجرات کے علاقہ میں چک بھولا میں پر اصرار طور پر قتل ہونیوالی چالیس سالہ ارشاد بی بی کے شوہر نے ایڈیشنل سیشن جج گجرات کو قبر کشائی کیلئے درخواست دے دی درخواست پر عمل چند روز میں متوقع ہے تھانہ صدر گجرات میں ہونے والی ایف آئی آر کے مدعی اور مقتولہ کے شوہر نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس کی بیوی کو قتل کرنے سے قبل اسے جنسی تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا اور معاملہ کھلنے کے ڈر سے دانیال ولد تنویر احمد سکنہ چک بھولا نے اپنے تین ساتھیوں کی مدد سے سر میں گولی مار کر قتل کر کے لاش کھیتوں میں پھینک دی تھی مذکورہ مقدمہ کے تفشیشی افسر ایس آئی ارشا د احمد ساہی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ نامزد ملزمان کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ واردات میں استعمال ہونے والے اسلحہ کی برآمدگی کے بعد ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کی جا چکی ہے مقتولہ کے شوہر اللہ دتہ نے ڈی پی او گجرات سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ مقدمے کی فی الفور تفشیش کروا کر اس میں شامل دیگر ملزمان کو بھی سزاد لوا کر انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔