میران شاہ (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں دوسرے روز بھی سیکیورٹی فورسز کی شدت پسندوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ تمام علاقوں میں گزشتہ روز نافذ ہونے والا کرفیو بھی برقرار ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ماچس میں آج صبح سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر توپ خانوں سے گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔
گن شپ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بھی مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ تاہم اب تک کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ دوسری جانب شمالی وزیرستان کے تمام علاقوں میں دوسرے روز بھی کرفیو برقرار ہے۔ گزشتہ روز سے جاری کارروائی میں 71 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک آفیسر سمیت 4 اہلکار شہید ہوئے ہیں۔