شنگھائی (جیوڈیسک) لاہور میں میٹرو بس کے بعد اب میٹرو ٹرین چلے گی۔ پاکستان اور چین کے درمیان لاہور میں پہلی میٹرو ٹرین چلانے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب شنگھائی میں ہوئی۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور چینی کمپنی این ڈی آر سی کے چیئر مین نے میٹرو ریل معاہدے پر دستخط کئے۔میٹروٹرین منصوبے کو لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کانام دیا گیا ہے۔
منصوبے پر ایک ارب ساٹھ کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔ٹرین ٹریک کی کْل لمبائی 27 اشاریہ ایک کلومیٹر ہوگی۔ معاہدے کی تقریب میں دونوں ممالک کے صدور بھی موجود تھے۔
اس موقع پر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ میٹروٹرین ملکی تاریخ کا منفرد منصوبہ ہو گا جس کی سرمایہ کاری اور ڈیزائنگ چینی حکومت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلیے آج بہت خوشی کادن ہے۔میٹروٹرین کامنصوبہ پاکستان کی تاریخ میں اہم سنگ میل ہوگا۔شہبازشریف نے کہا کہ میٹروٹرین کے منصوبے سے عوام کو سفری سہولیات میں اضافہ ہوگا۔