لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیرِ تعلیم رانا مشہود احمد خان کا کہنا ہے کہ صوبے کے سرکاری اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے ہوں گی جبکہ نجی تعلیمی ادارے بھی 10 جون سے بند ہوں گے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خان نے کہاکہ سرکاری اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے ہوں گی جو 14 اگست تک جاری رہیں گی
جبکہ نجی تعلیمی ادارے بھی گرمیوں کی چھٹیاں 10 جون سے کرنے کے پابند ہوں گے۔ رانا مشہود کا مزید کہنا تھا کہ لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ سے ریلوے اسٹیشن اور جی ٹی روڈڈیرہ گجراں تک اورنج میٹروٹرین منصوبہ 27 ماہ میں مکمل کیا جائیگا۔ اس منصوبے سے عوام کوریلیف ملے گا۔