ملتان (جیوڈیسک) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ شدت پسندوں کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو جائیں گے۔ ملتان میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ہمیں اداروں کو تنقیید کا نشانہ بنانے کے بجائے پارلیمنٹ کو مضبوط کرنا چاہیئے، حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزادی صحافت کی بات کی، ہم نے میڈیا کے خلاف بننے والے قوانین کو ختم کیا۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بھارت کی عوام نے بی جے پی کو حکومت بنانے کا مینڈیٹ دیا ہے، پاکستان کو بھارت کے ساتھ مذاکرات کرنے چاہیئیں، ہمیں تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے چاہییں، اپنے دور حکومت میں بھارت کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ ممبئی حملے کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔