انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

Angelo Mathews

Angelo Mathews

لندن (جیوڈیسک) انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں آج اوول کے مقام پر پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز کریں گی۔ میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی۔ سری لنکا کی ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں مہیلا جے وردھنے اور کمار سنگاکارا کی واپسی ہوئی ہے۔

انگلش اسکواڈ بھی ایلسٹر کک اور جیمز اینڈرسن کی واپسی سے مضبوط ہوا ہے۔ سری لنکا نے انگلینڈ کو اسی کی سرزمین پر 11 میں سے 10 میچز میں شکست دی ہے۔ کپتان اینجلو میتھیوز پرامید ہیں کہ اس ریکارڈ کو بہتر بنائیں گے، سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل شام 5 بجے شروع ہو گا۔