بجٹ کی تیاریاں آخری مراحل میں، تاجر برادری خدشات کا شکار

Federal Budget

Federal Budget

لاہور (جیوڈیسک) وفاقی بجٹ تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔ لاہور کے تاجراور صنعت کار ترقی کے حکومتی اعداد و شمار سے مطمئن نظر نہیں آتے۔ نیا وفاقی بجٹ جون کے دوسرے ہفتے میں پیش کیا جائے گا۔

حکومت کا دعویٰ ہے کہ ترقی کی شرح تیز ہوئی، تجارتی خسارہ کم، عام آدمی اور صنعت کو ریلیف ملا لیکن تاجروں کا کہنا ہے کہ صنعتی پہیہ سست رفتاری کا شکار ہے۔ غربت اور مہنگائی پر بھی حکومت قابو نہیں پا سکی۔ اس لئے بجٹ سے زیادہ توقعات نہیں۔ لاہور چیمبر کے عہدیدار کہتے ہیں کہ جو ٹیکس دے رہا ہے وہی پس رہا ہے۔ نئے بجٹ میں مزید ٹیکس لگیں گے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ بجٹ بناتے ہوئے پیداواری لاگت میں کمی اور روز گار کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ جب تک معاشی حالات بہتر نہیں ہوں گے نچلی سطح پر فوائد منتقل نہیں ہو سکتے۔