پاکستانی میوزیکل بینڈ “سوچ” کے عدنان اور ربیع بھارتی فلم میں آواز کا جادو جگائیں گے

Adnan,Rabi

Adnan,Rabi

ممبئی (جیوڈیسک) پاکستانی میوزیکل بینڈ “سوچ” کے عدنان اورربیع بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم “ایک ولن” میں اپنی آواز کا جادو جگائے گا۔

پاکستان کے ثفاقتی مرکز لاہور سے تعلق رکھنے والا میوزیکل بینڈ سوچ کے سنگرز عدنان دھول اور ربیع احمد ہدایت کار موہت سوری کی نئی آنے والی “ایک ولن” کے گانے “آواری” میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے جب کہ گلوکارہ مومنہ مستحسین بھی گانے میں عدنان اور ربیع کا ساتھ دیں گی۔

27 جون کو سینما گھروں کی زینت بننے والی فلم “ایک ولن” میں شردھا کپور اور سدھارتھ ملہورترا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ دوسری جانب فلم کی پروڈیوسر ایکتا کپور نے فلم کی ریلیز سے پہلے پاکستانی بینڈ کی تشہیر کے لئے نئی دلی اور دبئی میں کنسرٹ منعقد کرانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔