بھارت کی مرکزی وزارتوں کی عمارت شاستری بھون میں آگ لگ گئی

Shastri Bhawan

Shastri Bhawan

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کی مرکزی وزارتوں کی عمارت شاستری بھون میں آگ لگ گئی۔ ذرائع کے مطابق آگ دارالحکومت نئی دہلی میں واقع عمارت کی ساتویں منزل پر لگی۔

حکام کے مطابق عمارت کو خالی کرا لیا گیا ہے، کسی شخص کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ بھارت میں بی جے پی کی نئی حکومت کے قیام اور نامزد وزیراعظم مودی کے حلف برداری کی تیاریاں عروج پر ہیں۔