کھیل کے ذریعے صحت مند معاشرے کے ساتھ قیام امن کو بھی فروغ دیا جا سکتا ہے۔ شعیب احمد صدیقی

Aurangzaib Sultan Aceadmy

Aurangzaib Sultan Aceadmy

کراچی : کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ کھیل کے ذریعے صحت مند معاشرے کے ساتھ قیام امن کو بھی فروغ دیا جاسکتا ہے کھلاڑی امن کے سفیر ہوتے ہیں اور نوجوانوں کو چاہیئے کے وہ اپنی جسمانی نشو نماء کو پران چڑھانے کے لئے اپنے ٹیلنٹ کو نکھارنے کے ساتھ ساتھ امن،اتحاد اور بھائی چارگی کے فروغ کا ذریعے بنیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اورنگزیب سلطان اکیڈمی آف پاکستان کے زیر اہتمام یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ سرجن ڈاکٹر محمد علی شاہ میموریل انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب سے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بھی خطاب کیا اس موقع پر معروف سنگر امجد رانا سعید عالم اور دیگر کھیل سے وابستہ شخصیات بھی موجود تھیں اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیا قادری نے کہاکہ نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے اور صحت مند و توانا زندگی کے لئے حق پرست قیادت کھیل کی سرپرستی جاری رکھے ہوئے ہے انہوں نے کہاکہ میدانوں کو آباد کرکے ہسپتالوں کو ویران کرنے کا ڈاکٹر شاہ نے جو بیڑا اُٹھا یا تھا اسے پایہ تکمیل تک پہنچا کر اپنے نوجوانوں کو صحت مند زندگی فراہم کریں گے نشاط ضیاء قادری نے اورنگزیب سلطان اکیڈمی آف پاکستان کے بانی گینز ورلڈ ریکارڈ ایتھلیٹ اورنگزیب سلطان کو ٹورنامنٹ کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں کھیل بذریعے امن کے پیغام کو عام کے نے کے لئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

ٹورنامنٹ میں ڈاکٹر حسن مجتبیٰ حسین الیون،کے اکیڈمی الیون،آقا ایجوکیشنل الیو ن،ایجوکیشنل فرینڈز آف پرائیویٹ اسکول الیون ،برائٹ ہائوس گرامر اسکول الیون اور سعید عالم الیون کرکٹ ٹیموں کے درمیان مقابلہ منعقد ہوا ۔ٹورنامنٹ جونیئر اور سنیئر ٹیموں میں تقسیم کیا گیا تھا جونیر ٹرافی ایجوکیشنل فرینڈز آف اسکول نے 5وکٹوں سے جبکہ سنیئر ٹرافی برائٹ ہائوس گرامر اسکول نے 30رنز سے جیت لیا مین آف دی میچ کا ایوارڈ حمزہ الطاف اور شیراز کو دیا گیا۔