امریکہ نے نائیجرین لڑکیوں کی تلاش کیلئے چاڈ میں 80 کمانڈو تعینات کر دیئے

Commando

Commando

واشنگٹن (جیوڈیسک) نائجیریا میں مغوی لڑکیوں کی تلاش کے لیے امریکا نے چاڈ میں 80 فوجی کمانڈوز تعینات کر دیئے ہیں۔

نائیجریا میں گزشتہ ماہ شدت پسند تنظیم “بوکوحرام “نے 2 سو سے زائد لڑکیوں کو اغواء کر لیا تھا۔ لڑکیوں کی بازیابی کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

وائٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چاڈ میں 80 امریکی کمانڈوز تعینات کیے گئے ہیں جو نائیجیریا کے شمالی علاقوں میں مغوی لڑکیوں کی تلاش کے لیے جاری آپریشن میں جاسوسی اور نگرانی کریں گے۔