بھارت: امریکن سنٹر پر حملہ، دو مجرموں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

Supreme Court of India

Supreme Court of India

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے امریکن سنٹر پر حملے کے دو مجرموں کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔

سپریم کورٹ کے جسٹس اے کے پنٹاٹیک اور جسٹس فقیر محمد ابراہیم حلیف اﷲ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایک مجرم آفتاب احمد انصاری تا دم مرگ عمر قید کاٹے گا جبکہ دوسرا مجرم جمال الدین ناصر تیس سال جیل میں رہے گا۔

26 جنوری 2002 کو کولکتہ میں امریکن سنٹر پر حملے میں چار پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔