مفت تعلیم کے منصوبے ایجوکیشن وئوچر سکیم میں توسیع کے بارویں مرحلے کا آغاز کر دیا گیا

Education

Education

لاہور : پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے مستحق بچوں کی مفت تعلیم کے منصوبے ایجوکیشن وئوچر سکیم میں توسیع کے بارویں مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔ اس مرحلے میں فیصل آباد، مظفر گڑھ، راجن پور اور ڈیرھ غازی خان کے پسماندہ علاقوں میں ضرورت مند بچوں کو پڑھائی کے لیے وئوچرز جاری کیے جائیں گے۔

ان ووچروں کی مد میں پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن اپنے پارٹنر سکولوں کو مڈل تک 450 روپے ماہانہ فی طالب علم ادا کرے گی۔ان طالب علموں کو نصابی کتب بھی مفت مہیا کی جائیں گی۔

پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے ترجمان کے مطابق نجی سکولوں کو ایجوکیشن وئوچر سکیم کے تحت پارٹنر شپ کی ترغیب دینے کے لیے شعبہ ابلاغ عامہ نے چاروں اضلاع میں منظم تشہری مہم شروع کر دی ہے۔ اس مہم کا مقصد لوگوں کو ایجوکیشن وئوچر سکیم کی افادیت سے آگاہ کر نا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ وئوچر سکیم میں توسیع سے مزید مستحق بچوں کو مفت تعلیم ملے گی۔