مصطفی آباد/للیانی : بھائی نے بہن کو آشنا کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھ کر قتل کر دیا، آشنا زخمی، بھائی اور والد موقع سے فرار، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں لیل کے رہائشی محمد رفیق کے مطابق میری بھتیجی نبیلہ بی بی نے اپنے کرایہ دار بابر علی سے ناجائز تعلقات استوار کر رکھے تھے گزشتہ رات وہ نبیلہ بی بی کو ملنے اس کے گھر آیا تو والد محمد سعید اور بھائی قیصر سعید نے انہیں قابل اعتراض حالت میں دیکھ کر فائرنگ کر کے نبیلہ بی بی کو قتل کر دیا۔
جبکہ بابر علی کو پمپ ایکشن کا بٹ مارا سے سے وہ زخمی ہو گیا اور پمپ ایکشن ٹوٹ گئی جس سے آشنا بابر علی بچ گیا، والد محمد سعید اور بھائی قیصر سعید موقع سے فرار ہو گئے، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے چاچا کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔